ٹیم انڈیا کی امیدیں نیوزی لینڈ۔افغانستان میچ پر منحصر

نیوزی لینڈ کے خلاف ہارکے فرق کا مطلب یہ بھی ہے کہ ہندوستان کا نیٹ رن ریٹ نیچے آگیاہے جس سے سیمی فائنل میں ان کا راستہ دوسری ٹیموں کے نتائج پر منحصر ہے۔

دبئی: ہندوستان کے خلاف مضبوط جیت نے نیوزی لینڈ کو گروپ 2 سے سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی دوسری ٹیم بننے کیلئے بہتر پوزیشن میں لا کھڑا کیا ہے۔ ان کے آنے والے میچوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے پاکستان کے ٹاپ پوزیشن پر برقرار رہنے کا امکان ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ہارکے فرق کا مطلب یہ بھی ہے کہ ہندوستان کا نیٹ رن ریٹ نیچے آگیاہے جس سے سیمی فائنل میں ان کا راستہ دوسری ٹیموں کے نتائج پر منحصر ہے۔

14.3 اوورز میں ہندوستان کی جانب سے دیئے گئے ہدف کا تعاقب کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کا نیٹ رن ریٹ بڑھ کر 0.765 ہوگیاہے۔ اگر وہ اپنے باقی تمام میچ جیت لیتاہے تو وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔

اپنے آخری 3 میچوں میں ان کا سب سے مشکل مقابلہ افغانستان کے خلاف ہوگا جہاں شکست ان کیلئے مشکلات میں اضافہ کرے گی اور تو اور آئندہ تین میچوں کا شیڈول بھی آسان نہیں ہو نے والا ہے۔

انہیں ایک دن کے وقفہ کے ساتھ تین مختلف گراؤنڈز پر دن کے میچ کھیلنے ہیں۔ 3 نومبر کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف دبئی میں، 5 نومبر کو نمیبیا کے خلاف شارجہ میں اور 7 نومبر کو افغانستان کے خلاف ابوظبی میں کھیلناہے۔ افغانستان نے نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے میچوں کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔

یہی وجہ ہے کہ ان کا نیٹ رن ریٹ 3.097 تک پہنچ گیاہے۔ ان کے بقیہ دو میچ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کی شکل میں دو بڑی ٹیموں کے خلاف ہیں۔ اگر وہ دونوں میچ جیت جاتے ہیں تو وہ کوالیفائی کرلیں گے۔ اگر وہ ہندوستان سے ہارتے ہیں اور نیوزی لینڈ کو شکست دیتے ہیں تو بات رن ریٹ پر آجائے گی۔ وہ اپنے شیڈول سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

انہوں نے ابوظبی میں نمیبیا کو شکست دی اور ان کے آخری دو میچ اسی گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف بڑی شکست کے باوجود ہندوستان کے پاس اب اپنے باقی 3 میچ جیتنے کا موقع ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اسے امید کرنی ہوگی کہ افغانستان اور نیوزی لینڈ کم ازکم ایک میچ ہار جائیں۔ اگر ایسا ہوتاہے تو بات نیٹ رن ریٹ پرآجائے گی لیکن اس معاملے میں بھی ہندوستان اس وقت کافی پیچھے ہے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.