ٹی 20 ورلڈکپ، افتتاح کو ’شاہی‘ رنگ میں رنگا جائے گا

اولمپکس اور فیفا ورلڈکپ کے برعکس اس تقریب میں چکاچوند کے بجائے عمانی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ عمان کرکٹ کے چیرمین پنکج کھیم جی نے کہاکہ ہم ٹی 20 ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب پر خصوصی شو کی پلاننگ کررہے ہیں۔

مسقط: ٹی20 ورلڈکپ کے افتتاح کو ”شاہی“ رنگ میں رنگا جائے گا جبکہ افتتاحی تقریب میں گھوڑے کی پشت پر ٹرافی پچ پر آئے گی۔ ٹی20 ورلڈکپ کا آغاز 17 اکتوبرکو ہورہا ہے۔ ابتدائی راونڈ کے میاچس کی میزبانی عمان کرے گا، پہلا مقابلہ میزبان اور پاپوانیوگنی کے درمیان ہوگا۔ ٹاس اور کھیل شروع ہونے کے درمیان افتتاحی تقریب سجائی جائے گی۔ افتتاح کو عمان کے شاہی رنگ میں رنگنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اولمپکس اور فیفا ورلڈکپ کے برعکس اس تقریب میں چکاچوند کے بجائے عمانی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ عمان کرکٹ کے چیرمین پنکج کھیم جی نے کہاکہ ہم ٹی 20 ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب پر خصوصی شو کی پلاننگ کررہے ہیں۔ عام طورپر بڑے اسپورٹس ایونٹس کی تقاریب کو گلیمر کا تڑکا لگایا جاتاہے تاہم یہ کرکٹ ورلڈکپ ہے، ہم نے آئی سی سی کو مختصر افتتاحی تقریب کیلئے راضی کرلیا۔

انہوں نے کہاکہ خوش قسمتی سے 17 اکتوبر عمان کا یوم خواتین ہے، ہم نے اس موقع کی مناسبت سے عمانی خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی حوالہ سے پروگرام بھی ترتیب دیئے گئے ہیں۔ ہم نے ایک خواتین بینڈ کی خدمات حاصل کرلی ہیں جو اس سے قبل لندن کے ونڈسر کیسل میں ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم کے سامنے بھی پرفارم کرچکا ہے، یہ ہمارے عمان کے خواتین ڈے کو بھی خاص بنانے کا حصہ ہوگا۔

 اس تقریب میں عمان کے کلاسیکل میوزک کے ساتھ ویسٹرن اور بالی ووڈ گانے بھی بجائے جائیں گے۔ تقریب میں ٹی20 ورلڈکپ کا ترانہ پیش کیا جائے گا۔ کھیم جی نے بتایا کہ مجموعی طورپر یہ تقریب 20 منٹ پر محیط ہوگی، ہمارے پاس میچ کے ٹاس اور کھیل شروع ہونے کے درمیان 30 منٹ کا وقت موجود ہوتاہے، اسی میں سے20 منٹ مستعار لے کر میگا ایونٹ کے افتتاح کو یادگار بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ اس تقریب میں بادشاہی اصطبل کے 20 گھوڑے باونڈری کے قریب رہیں گے، ان پر 16 خواتین رائیڈرز سوار ہوں گی، ہم ایک گھوڑے کی پشت پر روایتی عمانی اسٹائل میں ٹرافی کو پچ پر لانے کی منصوبہ بندی بھی کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ اگست 2018 میں ونڈے ورلڈکپ ٹرافی کے ورلڈ ٹور میں اسی وینیو پر خواتین رائیڈرز سفید گھوڑوں پر سوار ہوکر آئی تھیں۔ ان میں سے ایک نے چمچماتی ٹرافی کو تھام رکھا تھا۔

 کھیم جی نے مزید کہاکہ افتتاحی تقریب اور میگا ایونٹ کے ابتدائی 6 میاچس کی میزبانی کے تعلق سے پورا عمان کافی پْرجوش ہے، اس سے ہمارا ملک عالمی اسپورٹس منظر نامہ پر بھی نمایاں ہوگا۔ یہ تقریب بھی میاچس کی طرح دنیا بھر کے 100 سے 200 ملین ناظرین کے سامنے پیش ہوگی۔ ہمیں اس ایونٹ کی میزبانی کے حوالے سے حکومت کا مکمل تعاون حاصل ہے۔واضح رہے کہ 17 اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈکپ میں ہند۔پاک مقابلہ 24 اکتوبر کو ہوگا۔

ذریعہ
ٓے ایف پی

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.