پاکستان۔ نیوزی لینڈ کے درمیان 17 ستمبر کو پہلا ونڈے

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے پریکٹس سیشن کیا۔ میاچس کیلئے 25 فیصد شائقین کرکٹ کو بھی اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

راولپنڈی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ونڈے انٹرنیشنل کل 17 ستمبر کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے پریکٹس سیشن کیا۔ میاچس کیلئے 25 فیصد شائقین کرکٹ کو بھی اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

دوسری جانب 18 سال بعد پاکستان آنے والی نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے خلاف پہلے ونڈے کیلئے 12 رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیاہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کیے گئے پیغام کے مطابق پہلے ونڈے میں بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، فخر زمان، حارث روف، حسن علی، افتخار احمد، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور زاہد محمود شامل ہیں۔ میزبان کپتان بابراعظم نے کہا کہ مقامی شائقین کے سامنے کھیلنے سے ہمیں فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی اپنی سرزمین پر کھیلنے کافی پرجوش ہیں۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے کہاکہ ونڈے اور ٹی 20 سیریز میں پاکستان کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

راولپنڈی میں ورچول پریس کانفرنس کے دوران ٹام لیتھم نے کہاکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ دورہ پاکستان کرکٹ کیلئے کتنی اہمیت کا حامل ہے۔

میزبان ٹیم وائٹ بال کرکٹ میں کبھی بھی آسان حریف ثابت نہیں ہوتی، روالپنڈی کی وکٹ اچھی لگ رہی ہے، وکٹوں پر اتنا گیند اسپن نہیں ہورہا جتنا بنگلادیش میں ہوا، بنگلا دیش کی نسبت پاکستان میں فاسٹ بولرس کا کردار زیادہ ہوگا۔

ذریعہ
اے ایف پی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.