پاکستان نے ہمیں کھیل کے ہر شعبہ میں مات دی: کوہلی

ویراٹ نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہاکہ انہوں نے یقینی طورپر ہمیں شکست سے دوچار کردیا۔ اس میں شک کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

دبئی: ہندوستان کو ورلڈکپ میں پاکستان سے 10 وکٹ سے ملی شکست کے بعد کپتان کوہلی نے اس بات کا اعتراف کیاکہ ان کی ٹیم کو پاکستان نے میچ سے پوری طرح باہر کردیا تھا۔

ہندوستان کے 7 وکٹ پر 151 رنوں کے جواب میں پاکستان نے اپنے دونوں سلامی بلے بازوں بابر اعظم اور محمد رضوان کی ناٹ آؤٹ نصف سنچری کی بدولت 17.5 اوور میں ہدف کو حاصل کرلیا۔ یہ ٹی20 ورلڈکپ میں ہندوستان کی پہلی 10 وکٹ سے شکست تھی۔

ویراٹ نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہاکہ انہوں نے یقینی طورپر ہمیں شکست سے دوچار کردیا۔ اس میں شک کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اگر آپ مخالف ٹیم کو پوری طرح میچ سے باہر نہیں کرتے ہیں تو آپ 10 وکٹ سے نہیں جیت سکتے ہیں۔ ہمیں کوئی موقع بھی نہیں ملا۔ وہ بہت پیشہ ور تھے اور آپ کو یقینی طورپر انہیں اس کا کریڈٹ دینا ہوگا۔ ہم نے اپنی بھرپور کوشش کی۔

ان پر دباؤ تھا لیکن ان کے پاس جواب تھا۔ اس حقیقت کو تسلیم کرنے میں مجھے بالکل بھی کوئی عار نہیں ہے کہ ایک ٹیم ہم سے بہتر کھیلی۔ ہندوستانی کپتان نے کہاکہ جب دو ٹیمیں 11 کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں قدم رکھتی ہیں تو دونوں کے پاس کھیل جیتنے کا مساوی موقع ہوتاہے اور اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ آپ وہاں جائیں گے اور ہر میچ جیت کر چلے آئیں گے۔

ہم نے اپنے طورپر پوری کوشش کی اور ایک اچھا اسکور بنایا۔ ہم نے سوچاکہ ہم انہیں دباؤ میں ڈال سکتے ہیں۔ لیکن انہوں نے ہمیں کسی بھی سطح پر میچ میں نہیں آنے دیا۔ وہ یقینی طورپر اس کے لائق ہیں۔ انہوں نے کھیل کو بہت مضبوطی سے ختم کیا اور پورے میچ میں انہوں نے ہمیں موقع نہیں دیاکہ ہم ان پر دباؤ بناسکیں۔

کوہلی نے اس امر کو تسلیم کیاکہ دوسری اننگز کے دوران رات میں شبنم نے ہندوستانی کھلاڑیوں کی مشکلیں بڑھادیں۔ میچ سے پہلے شام کو بابر نے شبنم کے تئیں فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔ کوہلی نے کہاکہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ حالات انتہائی ناسازگار تھے لیکن اگر پچ بلے بازی کیلئے تھوری بہتر ہوجاتی ہے تو آپ شروعات میں اترجاتے ہیں۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.