پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا بائیکاٹ کرنا چاہئے:لطیف

ایک انٹرویو میں پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہاکہ پاک نیوزی لینڈ سیریز منسوخ ہونے سے کرکٹ اور پاکستان کرکٹ کا بہت نقصان ہوا ہے۔

لاہور: پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے پاکستان کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بائیکاٹ کا مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آئی سی سی میں کیس دائر کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، ورلڈکپ میں نہیں جائیں گے تو بہت فائدہ ہوگا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاک نیوزی لینڈ سیریز منسوخ ہونے سے کرکٹ اور پاکستان کرکٹ کا بہت نقصان ہوا ہے۔

کیویز چند روز سے پاکستان میں تھے، پریکٹس اور سیکوریٹی بھی اچھی چل رہی تھی، بے بیناد سیکوریٹی تھریٹ کی بناء پر سیریز کو منسوخ کیاگیا۔

اب سوچنا پڑیگا کہ پاکستان کرکٹ کے ساتھ پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال کا حل کیاہے۔

انہوں نے کہاکہ کرکٹ کو فارن پالیسی کا حصہ بنانا پڑے گا، ہندوستان کے ساتھ سیریز کا معاملہ ہو تو خارجہ پالیسی کی بات آتی ہے، یو اے ای میں پی ایس ایل کے میاچس ہوں تو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو مداخلت کرنا پڑتی ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم جاتی ہے تو وزیرداخلہ شیخ رشید پریس کانفرنس کرتے ہیں، اسی طرح کے معاملات میں پی سی بی اکیلا کچھ نہیں کرسکتا، دیکھنا ہوگا کہ حکومتی سطح پر کیا پالیسی بنائی جاسکتی ہے، یہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، کرکٹ پاکستانیوں کیلئے بہت کچھ ہے۔

سابق کپتان نے مزید کہاکہ کھیل کے فروغ کیلئے ہم سب کو اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ انگلینڈکی ٹیم کے دورہ پاکستان کے امکانات کم لگ رہے ہیں۔ اگر انگلش ٹیم آجاتی ہے تو سمجھتا ہوں پاکستان کرکٹ وینٹی لیٹر سے باہر آجائے گی۔

ذریعہ
اے ایف پی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.