پنڈورا پیپرز: ٹنڈولکر، شکیرا بھی آفشور کمپنی کے مالک نکلے

سچن ٹنڈولکر کے وکیل کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری جائز ہے جس کی تفصیلات ٹیکس حکام کے سامنے رکھی گئیں ہیں۔

مالٹا: کالے دھن چھپانے کے حوالے سے جاری ہونے والے ’پنڈورا پیپرز‘ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر، گلوکارہ شکیرا اور ماڈل کے نام بھی شامل ہیں۔

بحر اوقیانوس کے کنارے پر واقع ملک پاناما کی صحافتی تنظیم انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے) کی جانب سے جاری ہونے والے پنڈورا پیپرز میں سابق ہندوستانی کرکٹر سچن ٹنڈولکر، کولمبین گلوکارہ شکیرا، سوپر ماڈل کلاڈیا شیفر اور اطالوی گینگسٹر کے نام بھی شامل ہیں۔

آئی سی آئی جے کی جانب سے جاری دستاویزی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سچن ٹنڈولکر بھی آف شور کمپنیوں کے مالک نکلے جبکہ گلوکارہ شکیرا، اسپر ماڈل کلاڈیا شیفرا اور اطالوی گینگسٹر بھی آف شور کمپنیوں کے مالک بتائے گئے ہیں۔

سچن ٹنڈولکر کے وکیل کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری جائز ہے جس کی تفصیلات ٹیکس حکام کے سامنے رکھی گئیں ہیں۔

پنڈوراپیپرز میں 300 ہندوستانی شہریوں کے نام شامل ہیں۔ ہندوستان کے معروف تاجر انیل امبانی کے نام پر 18 آف شور کمپنیاں رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ علاوہ ازیں مراکش کی شہزادی کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ پنڈورا پیپرز ایک کروڑ 19 لاکھ فائلوں پر مشتمل ہیں اور تحقیقات میں دنیا کے 117 ملکوں کے 150 میڈیا اداروں کے 600 سے زائد رپورٹرز نے حصہ لیاہے۔

ذریعہ
اے ایف پی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.