پی سی بی عہدیداروں کو چائے کم پینے رمیز راجہ کی ہدایت

انہوں نے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو نمبر ون بنانا ہے، نمبر ون ٹیم نہیں ہوگی تو ہم سب کے رہنے کا جواز نہیں ہے، ہمیں رہنے کیلئے کام کرناہے۔

لاہور: چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے فوری طورپر بورڈ ملازمین کو اخراجات کم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ جیسے بھی ممکن ہو فوری طورپر اخراجات کم کریں۔ رمیز راجہ نے ملازمین کو اخراجات کم کرنے کا پیغام ان سے ملاقات میں دیا۔

 انہوں نے بورڈ ملازمین سے 2 روز قبل عمران خان انکلوژر میں خطاب کیا تھا جس میں ڈائرکٹرز سے لیکر لوور اسٹاف اور گراونڈ اسٹاف کے تمام ملازمین موجود تھے۔

رمیز راجہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے مجھے بتایاکہ انہوں نے پرائم منسٹر ہاوس اور آفس کے اخراجات کیسے کم کئے، ہمیں بورڈ میں اخراجات کم کرنا ہیں، 2 کی بجائے ایک کپ چائے پئیں‘ اے سی کم استعمال کریں اور دفاتر سے جاتے ہوئے لائٹس بند کرکے جائیں۔

 انہوں نے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو نمبر ون بنانا ہے، نمبر ون ٹیم نہیں ہوگی تو ہم سب کے رہنے کا جواز نہیں ہے، ہمیں رہنے کیلئے کام کرناہے۔

ذریعہ
اے ایف پی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.