ڈی ویلیئرز تمام طرح کی کرکٹ سے سبکدوش

ڈی ویلیئرز نے ٹویٹر پر اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ "یہ ایک ناقابل یقین سفر رہا ہے، لیکن میں نے تمام کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے، میں نے اپنے بھائیوں کے ساتھ خوب انجوائے کیاہے۔

جوہانسبرگ: مسٹر 360 ڈگری کے نام سے مشہور جنوبی افریقہ کے بہترین بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے تمام طرح کے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سے رائل چیلنجرز بنگلورسمیت تمام فرنچائزی ٹی -20 لیگ کے ساتھ ان کی وابستگی ختم ہوجائے گی، 2018 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے ڈی ویلیئرز لیگ کرکٹ کھیل رہے تھے۔

ڈی ویلیئرز نے ٹویٹر پر اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ "یہ ایک ناقابل یقین سفر رہا ہے، لیکن میں نے تمام کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے، میں نے اپنے بھائیوں کے ساتھ خوب انجوائے کیاہے، میں نے خالص خوشی اور جوش و جذبے کے ساتھ کرکٹ کھیلا ہے، اب 37 سال کی عمر میں وہ لو اتنی تیزنہیں جلتی ہے۔”

ڈی ویلیئرز آخری بار رائل چیلنجرز کے لیے 2021 کے آئی پی ایل میں کھیلے تھے، جہاں انھوں نے 15 میچوں میں 313 رنز بنائے۔ انہوں نے آئی پی ایل میں سب سے زیادہ میچ کھیلا اوروہ تمام سیزن کا حصہ رہے ہیں۔ 2011 میں فرنچائز کے ساتھ اپنی وابستگی کا آغاز کرتے ہوئے، ڈی ویلیئرز نے فرنچائز کے لیے 157 میچ کھیلے اور 158.33 کے اسٹرائیک ریٹ سے 4522 رنز بنائے۔

انہوں نے کہا، "میں نے آر سی بی کے لیے کھیلتے ہوئے ایک طویل اور نتیجہ خیز وقت گزارا ہے۔ 11 سال گزر چکے ہیں اور لڑکوں کو چھوڑناکافی تکلیف دہ ہے۔ یقیناً اس فیصلے تک پہنچنے میں کافی وقت لگا، لیکن کافی غورخوض کے بعد میں نے اپنے جوتے لٹکانے اور اپنے خاندان کے ساتھ کوالٹی ٹائم گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.