ڈے/ نائٹ ٹسٹ کا دوسرا دن بھی بارش سے متاثر

پہلے دن کی طرح دوسرے دن کا کھیل بھی بارش سے متاثر رہا۔ بارش اور خراب وکٹ کی وجہ سے دوسرے دن کے تیسرے سیشن کا مکمل کھیل نہیں ہوپایا۔

گولڈ کوسٹ: بائیں ہاتھ کی سلامی بلے باز سمرتی مندھنا کی شاندار سنچری کی مدد سے ہندوستان کی ویمنس کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جارہے واحد ڈے/نائٹ ٹسٹ میاچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک 5 وکٹس کھوکر 276 رن بنائے۔

پہلے دن کی طرح دوسرے دن کا کھیل بھی بارش سے متاثر رہا۔ بارش اور خراب وکٹ کی وجہ سے دوسرے دن کے تیسرے سیشن کا مکمل کھیل نہیں ہوپایا۔

جس وقت آج کا کھیل ختم ہوا دپتی شرما 28 گیندوں میں 2 چوکوں کی مدد سے 12 جبکہ تانیہ بھاٹیہ بغیر کوئی رن بنائے کھیل رہی تھیں۔

قبل ازیں ہندوستانی ٹیم نے کل کے اسکور سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ اسمرتی مندھنا کل کا کھیل ختم ہونے تک 80 رن بناکر کھیل رہی تھیں۔ انہوں نے آج بھی شاندار کھیل جاری رکھتے ہوئے 216 گیندوں میں 22 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 127 رن بنائے۔

سلامی بلے باز مندھنا آسٹریلیا میں ٹسٹ سنچری اسکور کرنے والی ہندوستان کی پہلی خاتون کرکٹر بن گئیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں شفالی ورما 31‘ پونم راوت 36‘ کپتان میتھالی راج 30 اور وائی بھاٹیہ 19 رن بناکر آؤٹ ہوئیں۔

میزبان آسٹریلیا کیلئے مولینیوکس نے سب سے زیادہ 2 جبکہ الیسے پیری اور گارڈنر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.