کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کو پیچھے چھوڑدیا

رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو اس سال 125 ملین ڈالرز کمائیں گے۔ گزشتہ سال کے ٹاپ فٹبالر لیونل میسی دوسرے نمبر پر چلے گئے۔

نیویارک: شہرہ آفاق فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک بار پھر لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیاہے۔

فوربز میگزین نے سال میں سب سے زیادہ پیسہ کمانے والے فٹبالرز کی فہرست جاری کی جس کے مطابق مانچسٹر یونائٹیڈ کو جوائن کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والے فٹبالرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو اس سال 125 ملین ڈالرز کمائیں گے۔

گزشتہ سال کے ٹاپ فٹبالر لیونل میسی دوسرے نمبر پر چلے گئے۔ میسی نے رواں سال فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) سے 110 ملین ڈالر سالانہ پر 3 سال کا کنٹراکٹ حاصل کیاہے۔

 فوربز میگرین رپورٹ کے مطابق برازیل کے اسٹار کھلاڑی نیمار  95 ملین ڈالرز سالانہ کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

ذریعہ
اے ایف پی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.