تلنگانہ

تلنگانہ انتخابات عوام کی عزت نفس اور چندرشیکھرراو کے گھمنڈ کے درمیان:بنڈی سنجے

بی جے پی کے جنرل سکریٹری و رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کو سنہرا تلنگانہ قرار دے کر قرض میں ڈال دیا گیا ہے۔

حیدرآباد: بی جے پی کے جنرل سکریٹری و رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کو سنہرا تلنگانہ قرار دے کر قرض میں ڈال دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان

انہوں نے کہا کہ یہ انتخاب تلنگانہ کے عوام کی عزت نفس اور چندرشیکھرراو کے خاندان کے گھمنڈ کے درمیان ہے۔

بنڈی سنجے نے کریم نگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اگر ریاست میں بی جے پی کی حکومت بنتی ہے تو بی سی طبقہ سے تعلق رکھنے والے شخص کو وزیر اعلیٰ بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نہ صرف بی سی بلکہ ایس سی اور ایس ٹی گروپ بھی غریبوں کی حکومت کو لانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔