کوہلی اورسراج چارٹرڈ فلائٹ سے دبئی پہنچیں گے

ہندوستانی کیمپ میں کوویڈ19 مثبت کیس سامنے آنے کے بعد ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ٹسٹ منسوخ ہونے کے بعد کھلاڑی جلد متحدہ عرب امارات کیلئے روانہ ہورہے ہیں۔

لندن: ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما، فاسٹ بولر جسپریت بمراہ اور بیاٹسمین سوریا کمار یادو چارٹر فلائٹ کے ذریعہ ابوظبی پہنچ گئے۔ ان کی فرنچائز نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ یہ تینوں جو 19 ستمبر سے شروع ہونے والی انڈین پریمیر لیگ کا بقیہ حصہ کھیلیں گے، انگلینڈ میں ہندوستانی ٹسٹ اسکواڈ کا حصہ تھے۔

 ممبئی انڈینس نے اپنے 3 ہندوستانی کھلاڑی کپتان روہت شرما، جسپریت بمراہ اور سوریا کمار یادو کو ایک نجی چارٹر فلائٹ کے ذریعہ یو اے ای پہنچایا۔ تینوں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ آج صبح ابوظبی پہنچے اور اب 6 دن کورنٹائن میں رہیں گے۔ ممبئی انڈینز نے ہفتہ کو ایک بیان میں کہاکہ تمام ارکان روانگی سے قبل منفی آر ٹی پی سی آر کے نتائج واپس کرچکے تھے۔ ابوظبی پہنچنے پر ایک نیا آر ٹی پی سی آر ٹسٹ لیاگیا جوکہ منفی بھی ہے۔

 اس سے قبل رائل چیلنجرز بنگلور نے اعلان کیا تھاکہ کپتان ویراٹ کوہلی اور فاسٹ بولر محمد سراج اتوار کو چارٹر فلائٹ کے ذریعہ متحدہ عرب امارات پہنچیں گے۔ ہندوستانی کیمپ میں کوویڈ19 مثبت کیس سامنے آنے کے بعد ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ٹسٹ منسوخ ہونے کے بعد کھلاڑی جلد متحدہ عرب امارات کیلئے روانہ ہورہے ہیں۔

 اسی دوران ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی اور فاسٹ بولر محمد سراج، جو رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی نمائندگی کرتے ہیں، انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے دوسرے مرحلے کیلئے متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئے۔ کوہلی اور سراج فرنچائز کی جانب سے مہیا کرائی گئی پرواز کے ذریعہ لندن سے اتوار کی صبح دبئی پہنچیں گے۔

آر سی بی نے ایک بیان میں کہاکہ ہمارے کھلاڑیوں کی حفاظت اور سلامتی کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔ رائل چیلنجرز بنگلور نے کپتان ویراٹ کوہلی اور محمد سراج کیلئے ایک خصوصی چارٹر پرواز کا اہتمام کیاہے تاکہ وہ متحدہ عرب امارات میں محفوظ ترسیل کو یقینی بنائیں۔ کھلاڑی ہفتہ کو رات 11.30 بجے (یوکے ٹائم) روانہ ہوں گے اور اتوار کی صبح دبئی پہنچیں گے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.