کوہلی تمام فارمیٹس کے کپتان برقرار رہیں گے:دھومل

ایسی خبریں گردش کررہی ہیں کہ کوہلی اپنی سفید گیند کی کپتانی چھوڑسکتے ہیں اور روہت شرما سے کہا جاسکتاہے کہ اگر ٹیم اکتوبر میں متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے میں ناکام رہی تو وہ محدود اوورز کی ٹیم کی قیادت کرسکتے ہیں۔

نئی دہلی: بی سی سی آئی کے خزانچی ارون دھومل نے پیر کو ان خبروں کی تردید کی ہے کہ ٹیم انڈیا کے کپتان ویراٹ کوہلی آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے بعد محدود اوورز کے کپتان کے عہدے سے سبکدوش ہوسکتے ہیں۔

ایسی خبریں گردش کررہی ہیں کہ کوہلی اپنی سفید گیند کی کپتانی چھوڑسکتے ہیں اور روہت شرما سے کہا جاسکتاہے کہ اگر ٹیم اکتوبر میں متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے میں ناکام رہی تو وہ محدود اوورز کی ٹیم کی قیادت کرسکتے ہیں۔

تاہم دھومل نے اس طرح کے دعووں کی تردید کی۔ دھومل نے بتایاکہ یہ سب فضول ہے۔ ایسا کچھ نہیں ہو رہاہے۔ یہ سب کچھ آپ لوگ (میڈیا) کررہے ہیں۔

ویراٹ تمام فارمیٹس میں بطور کپتان رہیں گے۔ اس سے قبل یہ اطلاع دی گئی تھی کہ کوہلی ٹسٹ کرکٹ میں بہت کامیاب رہے ہیں، لیکن محدود اوورز کی کرکٹ میں ٹیم کی قیادت کرنے کا ذمہ شرما پر پڑسکتا ہے کیونکہ کوہلی کی قیادت میں ٹیم نے محدود اوورس کی کرکٹ میں زیادہ کامیابیاں حاصل نہیں کی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ بی سی سی آئی کے اعلیٰ افسران انگلینڈ میں ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں ہندوستان کی نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد سے اس مسئلے پر بات چیت کر رہے ہیں، جہاں وہ مبینہ طورپر ہندوستانی کپتان کی ٹیم کے انتخاب سے ناخوش تھے۔

کوہلی نے ڈبلیو ٹی سی فائنل کے دوران فاسٹ بولرس کیلئے مددگار وکٹ پر 2 اسپنرس کو 11 کھلاڑیوں میں جگہ دی تھی۔ ویراٹ کوہلی کے اس فیصلہ کی ہرطرف سے سخت تنقید کی گئی تھی۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.