کوہلی کا ٹی ٹوئنٹی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ حیران کن: لارا

لارا نے کرکٹ ڈاٹ کام کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ میں صدمے میں تھا کیونکہ مجھے لگتاہے کہ اس نے (کوہلی) زبردست کام کیاہے، تمام بڑے ممالک جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا کے خلاف کھیلا۔ ان سب کو شکست دی اور میں سمجھتاہوں کہ اس نے زبردست کام کیاہے۔

نئی دہلی: ویسٹ انڈیز کرکٹ کے لیجنڈ برائن لارا اکتوبر۔ نومبر میں متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے بعد ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی کے ٹی 20 کپتان کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے فیصلے سے حیران ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کوہلی نے کہا تھاکہ ’کام کے بوجھ کو سمجھنا ایک بہت اہم چیز ہے اور گذشتہ 8-9 سالوں میں میرے بہت زیادہ کام کے بوجھ پر غور کرتے ہوئے تمام 3 فارمیٹ کھیلنا اور گزشتہ 5-6 سالوں سے باقاعدگی سے کپتانی کرنا، مجھے لگتاہے کہ میں مجھے ٹسٹ اور ونڈے کرکٹ میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت کیلئے مکمل طورپر تیار رہنے کیلئے جگہ دینے کی ضرورت ہے۔

 لارا نے کرکٹ ڈاٹ کام کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ میں صدمے میں تھا کیونکہ مجھے لگتاہے کہ اس نے (کوہلی) زبردست کام کیاہے، تمام بڑے ممالک جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا کے خلاف کھیلا۔ ان سب کو شکست دی اور میں سمجھتاہوں کہ اس نے زبردست کام کیاہے۔

یہ دراصل بطور کپتان ان کا پہلا (ٹی 20) ورلڈکپ ہے لہذا اس کے بعد بطور کپتان ان کا کیریر ختم ہو جائے گا۔ یہ ایک بڑا جھٹکا ہے۔

ایک قدم دور کرنے کیلئے کھیل کے کسی اور فارمیٹ پر توجہ مرکوز کی جاسکتی ہے۔ ویسٹ انڈین نے مزید کہاکہ جب میں کھیل رہا تھا تو مجھے بھی یہ مسائل درپیش تھے۔ لارا نے کہا کہ اگرچہ یہ کوہلی کا ذاتی فیصلہ تھا لیکن یہ ہندوستانی کرکٹ کی اچھی خدمت کرے گا۔

اسی دوران اطلاعات ہیں کہ جمعرات کو ٹیم انڈیا کی ٹی 20 کپتانی سے سبکدوش ہونے کا اعلان کرنے والے کپتان ویراٹ کوہلی آئی پی ایل میں رائل چیالنجرس بنگلور ٹیم کی باگ ڈور بھی جلد چھوڑسکتے ہیں۔ ویراٹ کے بچپن کے کوچ راجکمار شرما کا خیال ہے کہ ایسا کرنے سے کوہلی اپنے ونڈے اور ٹسٹ کرکٹ پر زیادہ توجہ دے سکیں گے۔

ویراٹ کوہلی گزشتہ 8 سال سے آر سی بی کی کپتانی کر رہے ہیں اور ایک بار بھی ٹیم کو چمپئن نہیں بناسکے جس کیلئے وہ ہر سال ٹورنامنٹ کے بعد شدید تنقید کا نشانہ بنتے ہیں۔ 19 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والے آئی پی ایل 2021 کے دوسرے مرحلے میں ویراٹ اس داغ کو دھونے کی کوشش کریں گے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.