کھیلوں میں ملک کو بلندیوں پر لے جاناہے:وزیراعظم

اتوار کے روز آل انڈیا ریڈیو پر اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ میں میجر دھیان چند کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مودی نے کہاکہ دنیا میں ہندوستان کی ہاکی کا ڈنکا بجانے کا کام دھیان چند جی کی ہاکی نے کیا تھا۔

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہاکہ سبھی کو بالخصوص نوجوانوں کو ملکر کھیلوں میں ملک کو بلندیوں پر لے جانا ہوگا اور یہ ملک کے عظیم کھلاڑی دھیان چند جو ہاکی کے جادوگر کے طورپر جانے جاتے ہیں‘ کو شاندار خراج تحسین ہوگا۔

اتوار کے روز آل انڈیا ریڈیو پر اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ میں میجر دھیان چند کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مودی نے کہاکہ دنیا میں ہندوستان کی ہاکی کا ڈنکا بجانے کا کام دھیان چند جی کی ہاکی نے کیا تھا۔

ان کے اسی تعاون کے سبب ملک میں اس دن کو ’قومی کھیلوں‘ کے دن کے طورپر منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میجر دھیان چند کے چار دہائیوں کے بعد ایک بار پھرملک کے بیٹوں اور بیٹیوں نے دنیا میں ہندوستانی ہاکی کا پرچم لہرایا ہے۔ اس کامیابی نے میجر دھیان چند کی روح کو خوش کیا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آج جب ہم اپنے بیٹوں اور بیٹیوں میں اور ملک کے نوجوانوں میں کھیلوں کی طرف کشش دیکھ رہے ہیں۔ والدین بھی خوش ہیں اگر ان کے بچے کھیل میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ یہ جو جوش و خروش نظر آرہا ہے تو میں سمجھتا ہوں یہی میجر دھیان چند جی کو ایک شاندار خراج تحسین ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جب کھیلوں کی بات آتی ہے تو نوجوان نسل کو دیکھا جاتاہے اور پتہ چلتا ہے کہ اس میں کتنی بڑی تبدیلی آرہی ہے۔ وہ پرانے اور گھسے پٹے طریقوں سے کچھ نیا کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ نئی راہیں بنانا چاہتاہے۔ نامعلوم جگہوں پر قدم رکھنا چاہتا ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.