کیا ثانیہ اور شعیب ملک کی فلم آنے والی ہے؟

۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹس پر اپنے ایک پراجکٹ کی ویڈیو شیئر کی ہے جسے دیکھ کر مداح اس پراجکٹ کی تفصیلات جاننے کیلئے بے چین ہوگئے ہیں۔

دبئی: کھیلوں کی دنیا کی مشہور اور خوبصورت جوڑی پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اپنی اہلیہ و ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ جلد ایک پراجکٹ میں کام کرتے نظر آئیں گے۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹس پر اپنے ایک پراجکٹ کی ویڈیو شیئر کی ہے جسے دیکھ کر مداح اس پراجکٹ کی تفصیلات جاننے کیلئے بے چین ہوگئے ہیں۔ شعیب ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے پراجکٹ کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ ’انہیں اپنے اس پراجکٹ کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے فخر ہے‘۔

 انہوں نے مزید لکھاکہ ’اس کا مکمل ورژن دیکھنے کیلئے انتظار کریں جو جلد ہی ریلیز کیا جائے گا‘۔ دوسری جانب ثانیہ مرزا نے بھی یہی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کی ہے۔ انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ ’وہ جس پراجکٹ پر کام کررہی ہیں، اس کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے بہت پرجوش ہیں‘۔ ثانیہ اور شعیب کی انسٹاگرام پر یہ ویڈیو دیکھ کر مداح اس پراجکٹ کا مکمل ورژن دیکھنے کیلئے بے تاب ہوگئے ہیں۔

 کچھ مداحوں نے کمنٹ سیکشن میں ویڈیو کے بارے میں سوال کیاکہ ’کیا ثانیہ اور شعیب کی زندگی پر فلم ریلیز ہونے جارہی ہے؟‘  جبکہ کچھ مداحوں نے تو پراعتماد انداز میں پوچھا کہ ’اس فلم کا نام بتادیں‘۔ تاہم، ہندوستانی  ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹ شعیب ملک کی جانب سے اس ویڈیو کے بارے میں اب تک کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

ذریعہ
اے ایف پی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.