جرائم و حادثات

لوٹ کے بعد لڑکی کی عصمت دری

دموہ: مدھیہ پردیش کے دموہ ضلع کے راج پورہ تھانہ علاقہ کے تحت جنگو پورہ کے جنگل میں موٹر سائیکل سوار بھائی بہن سے لوٹ مار کرتے ہوئے بہن کے ہاتھ پیر باندھ کر اس کی عصمت دری کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

دموہ: مدھیہ پردیش کے دموہ ضلع کے راج پورہ تھانہ علاقہ کے تحت جنگو پورہ کے جنگل میں موٹر سائیکل سوار بھائی بہن سے لوٹ مار کرتے ہوئے بہن کے ہاتھ پیر باندھ کر اس کی عصمت دری کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
کتے کے بچے کو ہلاک کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے (دردناک ویڈیو)
بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے : شیوراج
آزاد امیدواروں سے بات چیت کی ضرورت نہیں:کمل ناتھ
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی

پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

ضلع کے راج پورہ تھانہ انچارج راجیو پروہت نے بتایا کہ کل رات 23 سالہ متاثرہ لڑکی اپنے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر چھتر پور سے اپنے گاؤں جا رہی تھی۔

اس درمیان جنگو پورہ گوشالا کے سامنے ڈھلوان کے قریب پانچ نامعلوم افراد نے دو موٹر سائیکلیں سڑک کے درمیان کھڑی کر کے راستہ روک دیا۔

جس میں ایک خاتون بھی شامل تھی۔ ایک بدمعاش کے پاس بکا جیسا ہتھیار بھی تھا۔ جن سے متاثرہ کا منگل سوتر، سونے کی چین، کنگن، تین ہزار پانچ سو روپے اور ایک موبائل لوٹ لیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ کے بھائی کو مارا پیٹا گیا اور اسے بے ہوش کر دیا گیا۔

ملزم خاتون اور اس کے دو ساتھیوں نے متاثرہ کو جنگل میں لے جانے کے بعد ہاتھ پاؤں پکڑ کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ان کے ساتھ مار پیٹ کی گئی۔

اس کی رپورٹ پر پولیس تھانہ راج پورہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب متاثرہ بھائی اور بہن کا دموہ کے ضلع اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

ذریعہ
یو این آئی