کے کے آر کو پلے آف میں جگہ بنانے کیلئے ایس آر ایچ کو ہرانا ضروری

کولکتہ اس وقت 12 میں سے پانچ میچ جیت کر 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ ان کے دو میچ باقی ہیں اور یہ دونوں میچ جیتنے کے بعد وہ زیادہ سے زیادہ 14 پوائنٹس تک جا سکتے ہیں جس سے انہیں پلے آف میں جانے کی امید رہےگی۔

دوبئی: دو بار آئی پی ایل جیتنے والی کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کو اس سیزن کے پلے آف کے لیے ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے کل یہاں سن رائزرس حیدرآباد کو کسی بھی قیمت پر ہرانا ہوگا۔ حیدرآباد تاہم ان کا کھیل خراب کر سکتا ہے کیونکہ ان کے پاس کھونے کیلئے کچھ نہیں ہے۔

کولکتہ اس وقت 12 میں سے پانچ میچ جیت کر 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ ان کے دو میچ باقی ہیں اور یہ دونوں میچ جیتنے کے بعد وہ زیادہ سے زیادہ 14 پوائنٹس تک جا سکتے ہیں جس سے انہیں پلے آف میں جانے کی امید رہےگی لیکن اگر وہ حیدرآباد سے ہار جاتے ہیں اور صرف آخری میچ جیتتے ہیں تو ان کے پاس زیادہ سے زیادہ 12 پوائنٹس ہوں گے جس کے ساتھ اس کی ٹاپ فور میں کوالیفائی کرنے کی امیدیں ختم ہو جائیں گی۔

دوسری طرف حیدرآباد جو پہلے پلے آف کی دوڑ سے باہر ہیں ان کے پاس کھونے یا حاصل کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ وہ 11 میں سے دو میچ جیتنے کے بعد چار پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں اور آخری نمبر پر ہیں۔ ایسی صورتحال میں حیدرآباد کی ٹیم بے خوف کھیلے گی۔ جس کے نتیجے میں الٹ پھیر بھی دیکھا جا سکتا ہے.

واضح رہے کہ آخری میچ کے بعد حیدرآباد کے کپتان کین ولیمسن نے بھی کہا تھا کہ ’’ اب ٹیم کے لیے کچھ بھی داؤ پر نہیں ہے ، لہٰذا اب ہم آزادانہ کھیلیں گے اور اس سیزن میں اپنی مہم کو جیت کے ساتھ ختم کرنا چاہیں گے۔ "مجموعی طور پر کولکتہ کی ٹیم فارم میں ہے۔ ان کے تمام کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں لیکن اسٹار آل راؤنڈر آندرے رسل کے زخمی ہوکر باہر ہونے کے بعد ٹیم کو ایک عظیم بولر اور جارحانہ بلے باز کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ کپتان ایون مورگن بھی فارم میں نہیں ہیں۔

 اس سب کے پیش نظر ٹیم مینجمنٹ کو پنجاب کنگز کے خلاف آخری میچ میں ایک اضافی بیٹسمین کو شامل کرنا پڑا جبکہ باؤلنگ شعبہ میں صرف چار اہم بولرز کو لیا گیا جو کہ کہیں نہ کہیں ٹیم کو نقصان تھا۔ کولکتہ کو تمام مسائل پر قابو پاتے ہوئے کل کا میچ کسی بھی قیمت پر جیتنا ہوگا۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.