گوتم گمبھیر کو ایک ہفتہ میں تیسری دھمکی

آئی ایس آئی ایس کشمیر ایٹ یاہو ڈاٹ کام کے میل اڈریس سے 1:37 بجے گوتم گمبھیر کو موصول ای میل میں لکھا گیا تمہاری دہلی پولیس اور آئی پی ایس شویتا (ڈی سی پی) کچھ بھی نہیں اُکھاڑ سکتے۔

نئی دہلی: سابق کرکٹر اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر کو آج آئی ایس آئی ایس کشمیر‘ کی طرف سے ایک اور دھمکی ملی ہے۔

6 دن میں یہ تیسری دھمکی ہے۔ آئی ایس آئی ایس کشمیر ایٹ یاہو ڈاٹ کام کے میل اڈریس سے 1:37 بجے گوتم گمبھیر کو موصول ای میل میں لکھا گیا تمہاری دہلی پولیس اور آئی پی ایس شویتا (ڈی سی پی) کچھ بھی نہیں اُکھاڑ سکتے۔

ہمارے جاسوس‘ پولیس میں بھی ہیں۔ تمہاری ساری جانکاری ہمیں مل رہی ہے۔

ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ معاملہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ کرکٹر سے سیاستداں بنے گوگم گمبھیر کو منگل اور چہارشنبہ کو بھی دھمکیاں ملی تھیں کہ انہیں جان سے مار ڈالا جائے گا۔ پولیس نے گمبھیر کی اور ان کے بنگلہ (راجندر نگر) کی سیکوریٹی بڑھادی۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.