ہند۔پاک ٹیمیں فائنل کھیلیں گی : شین وارن

شین وارن نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل اور فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے لکھاہے کہ وہ سیمی فائنل میں آسٹریلیا، انگلینڈ، ہندوستان اور پاکستان کو پہنچتا دیکھ رہے ہیں۔

دبئی: سابق آسٹریلوی اسپنر شین وارن نے پیشگوئی کی ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے کا سامنا کرسکتے ہیں۔

شین وارن نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل اور فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے لکھاہے کہ وہ سیمی فائنل میں آسٹریلیا، انگلینڈ، ہندوستان اور پاکستان کو پہنچتا دیکھ رہے ہیں۔

شین وارن کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوسکتا ہے جبکہ پاکستان اور ہندوستان ایک دفعہ پھر فائنل میں مدِمقابل آسکتے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کے ہیڈکوچ ثقلین مشتاق نے بھی کہاتھاکہ وہ چاہتے ہیں کہ ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں فائنل میں داخل ہوں۔ اسی دوران انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہاکہ ان کی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے رواں سیزن میں صرف پاکستان ٹیم ہی شکست دے سکتی ہے۔

مائیکل وان کا یہ پیغام آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان سوپر 12 مرحلے کے میچ میں انگلینڈ کی شاندار فتح کے بعد سامنے آیا۔

ذریعہ
اے ایف پی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.