ہند۔ نیوزی لینڈ دوسرے ٹسٹ کا 3دسمبر سے آغاز

دوسرا اور آخری ٹسٹ 3دسمبر سے شروع ہورہا ہے اور ہندوستان کو سیریز جیتنے کیلئے دوسرے ٹسٹ پر قبضہ کرنا ہوگا۔ ویراٹ کو نیوزی لینڈ سے پچھلی کئی شکستوں کا حساب بھی چکانا ہے۔

ممبئی: ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹسٹ میاچ کل سے ممبئی میں کھیلا جائے گا۔ کانپور میں پہلا ٹسٹ خراب روشنی کی وجہ سے ڈرا ہونے کے بعد ہندوستان کی نیوزی لینڈ کے سیریز جیتنے کی امیدیں کپتان ویراٹ کوہلی کی واپسی پر ٹکی ہوئی ہیں۔ ویراٹ کو کانپور میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ اور اس سے پہلے ٹی20 سیریز میں آرام دیا گیاتھا۔ کانپور ٹسٹ آخری لمحات میں خراب روشنی کی وجہ سے ڈرا پر ختم ہوا، حالانکہ ہندوستان کو جیتنے کیلئے صرف ایک وکٹ درکار تھی۔

دوسرا اور آخری ٹسٹ کل سے شروع ہورہا ہے اور ہندوستان کو سیریز جیتنے کیلئے دوسرے ٹسٹ پر قبضہ کرنا ہوگا۔ ویراٹ کو نیوزی لینڈ سے پچھلی کئی شکستوں کا حساب بھی چکانا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں ملی شکست اور اس سے پہلے جون میں انگلینڈ میں ہونے والی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پچھلی شکست کے زخم اب بھی تازہ ہیں۔ کوہلی کو ان شکستوں کا حساب ایک ساتھ چکانا پڑے گا۔

ہندوستانی کوچ راہول دراویڈ کیلئے کوہلی کی واپسی کسی بڑے درد سر سے کم نہیں ہوگی۔ دراویڈ کو دیکھنا ہوگا کہ وہ ویراٹ کی جگہ کس کھلاڑی کو ڈراپ کریں گے۔ کانپور میں شریاس ایئر نے یادگار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں سنچری اور دوسری اننگز میں نصف سنچری بناکر ٹیم میں اپنی جگہ پختہ کی۔ ویراٹ کی جگہ لینے کیلئے گزشتہ کچھ وقت سے تقریباً فلاپ چل رہے اجنکیا رہانے اور چیتشور پجارا میں سے کسی ایک کو باہر جانا ہو گا۔ حالانکہ رہانے نے کانپور میں ہندوستان کی کپتانی سنبھالی تھی لیکن رہانے نے ایک بار پھر بلے سے مایوس کیا۔ لیکن میچ کے بعد درایوڈ نے کہاکہ رہانے کو فارم میں واپسی کیلئے صرف ایک اننگز کی ضرورت ہے۔ لیکن ویراٹ کیلئے ایک کھلاڑی کی قربانی دی جائے گی۔

 ممبئی ٹسٹ پر اس وقت ممبئی میں ہورہی بے موسم بارش کا اثر پڑسکتاہے جس کی وجہ سے کل دونوں ٹیموں کا پریکٹس سیشن ضائع ہوگیا۔ بحیرہ عرب میں گردابہ دباؤ کے باعث ہندوستانی ٹیم انتظامیہ نے ممبئی کرکٹ اسوسی ایشن سے ان ڈور پریکٹس فراہم کرنے کیلئے کہاہے۔ جمعہ سے یہ دباؤ کم ہو جائے گا اور شہر میں ہونے والے پہلے بین الاقوامی میچ کو تقریباً 22 ماہ بعد موسم کی کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ اسی دوران کپتان کوہلی نے کاکہ کل صبح وکٹ کا جائزہ لینے کے بعد 11 کھلاڑیوں کا فیصلہ کیاجائے گا۔ ا طلاعات کے مطابق ایشان کی جگہ سراج کو موقع ملنا یقینی ہے۔

نیوزی لینڈ کے بائیں ہاتھ کے اسپنر اعجاز پٹیل ایک ماہ کے تھے جب نیوزی لینڈ نے ممبئی میں اپنا آخری ٹسٹ کھیلا اور وہ 8 سال کے تھے جب پٹیل نے اپنے ’خوابوں کے شہر‘ ممبئی کو چھوڑا۔ اب جب وہ یہاں ٹسٹ کھیلنے آئے ہیں تو یہ شہر اس کے خوابوں میں بھی نہیں آتا۔ وہ 25 سال بعد اپنے ملک کیلئے کھیلنے یہاں واپس آئے ہیں۔ پٹیل نے کہاکہ میں ممبئی ٹسٹ کے بارے میں سوچ رہا تھا، یہاں واپس آنا اچھاہے۔ میں یہاں پہلے بھی اپنے خاندان کے ساتھ چھٹیاں گزارنے آیا ہوں، لیکن اس بار مختلف احساس ہے کیونکہ اس بار میں یہاں کرکٹ کھیلنے آیا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ میں وانکھیڑے میں کئی آئی پی ایل کے میچ دیکھنے کیلئے آچکا ہوں۔ اس لئے مچل میک کلین گھن کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ میں جب بھی میں یہاں آیا ہوں، تو انہوں نے میری بہت مدد کی ہے۔ میں نے یہاں کچھ عرصہ سے بولنگ، ٹریننگ، وغیرہ بھی کی ہے۔ کیوی کپتان ولیمسن نے کہاکہ ہم گذشتہ میاچ کے شاندار مظاہرہ سے حوصلہ پاکر اس مقابلہ میں مزید بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.