دہلی

بھارت جوڑو یاترا ہفتہ کو دہلی پہنچے گی

100 دن مکمل کرنے کے بعد بھارت جوڑو یاترا ہفتہ کے دن نئی دہلی پہنچے گی اور 9 دن کے بریک کے بعد پھر شروع ہوگی۔

نئی دہلی: 100 دن مکمل کرنے کے بعد بھارت جوڑو یاترا ہفتہ کے دن نئی دہلی پہنچے گی اور 9 دن کے بریک کے بعد پھر شروع ہوگی۔

پارٹی جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔ انہوں نے ٹویٹر پر کہا کہ بھارت جوڑو یاترا 24 دسمبر کی شام دہلی پہنچے گی۔

9 دن کا وقفہ ہوگا تاکہ کنٹینرس کی مرمت کرائی جائے اور انہیں شمالی ہند کی کڑاکے کی سردی سے نمٹنے کے لئے تیار کیا جائے۔

لگ بھگ 4 ماہ بعد کئی بھارت یاتری اپنے ارکان خاندان کے ساتھ وقت گزارسکیں گے۔ اسی دوران کانگریس کا ہریانہ یونٹ یاترا کی تیاریوں میں جٹ گیا ہے۔

چہارشنبہ تا جمعہ سینکڑوں ورکرس فیروزپور جھرکہ تا فریدآباد‘ یاترا میں حصہ لیں گے۔