یوراج سنگھ نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی

یووراج سنگھ نے اپنے مداحوں کو ایک بڑی خوشخبری دینے کیلئے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی واپسی کا اعلان کیا۔

موہالی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز یووراج سنگھ نے ریٹائرمنٹ کے کئی سال گزرنے کے بعد ایک مرتبہ پھر سے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا اعلان کردیا ہے۔

یووراج سنگھ نے اپنے مداحوں کو ایک بڑی خوشخبری دینے کیلئے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی واپسی کا اعلان کیا۔

کرکٹر نے اپنے تصدیق انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جوکہ اُن کی جارحانہ بیٹنگ کی مختلف کلپس سے بنائی گئی ہے۔ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یووراج سنگھ نے کہاکہ ’خدا آپ کی تقدیر کا فیصلہ کرتاہے، عوام کی فرمائش کو مدنظر رکھتے ہوئے، میں ایک بار پھر سے سال 2022 میں فروری میں میدان میں واپس آؤں گا۔‘

یووراج سنگھ نے کہاکہ ’گراؤنڈ میں واپس آنے سے بہتر کوئی احساس نہیں ہے۔‘ اُنہوں نے اپنے چاہنے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ ’آپ کی محبت اور سپورٹ کا بہت شکریہ کیونکہ یہ میرے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔‘ واضح رہے کہ سال 2019 میں یووراج سنگھ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیاتھا۔ یووراج سنگھ نے 40 ٹسٹ، 304 ونڈے اور 58 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میاچس کھیلے ہیں۔

ان کا شمار ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑیوں میں کیا جاتاہے۔ 2007 کے عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ میں انہوں نے انگلش فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ کے ایک ہی اوور میں 6 چھکے لگائے تھے جبکہ انہوں نے 2011ورلڈکپ میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیاتھا۔

کرکٹ ورلڈکپ 2011 کے بعد یووراج سنگھ کینسر میں مبتلا ہوئے جس کے بعد انہیں کچھ عرصہ کیلئے کرکٹ سے دور ہونا پڑا۔ تاہم یوراج سنگھ صحتیاب ہوکر دوبارہ ٹیم میں شامل ہوئے، لیکن ان کی فارم برقرار نہ رہ سکی اور ٹیم میں ان اور آوٹ ہوتے رہے جس کے بعد انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوشی اختیار کرلی تھی۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.