یہ ہمارے لئے کوئی معمولی کامیابی نہیں:عبدالملک

تین اکتوبر کو کولکتہ نائٹ رائیڈرس کے خلاف عمران ملک نے 151.03 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کی جوکہ اس سیزن میں کسی ہندوستانی بولر کی اب تک کی تیز ترین ڈلیوری تھی۔

نئی دہلی: پھل اور سبزی فروش کا بیٹا نوجوان فاسٹ بولر عمر ملک ہندوستانی کرکٹ کا نیا اسٹار بن کر ابھرا ہے۔ آئی پی ایل 2021 میں سن رائزرس حیدرآباد کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے عمران ملک راتوں رات اپنے شہر جموں کا ہیرو بن گیاہے۔

3 اکتوبر کو کولکتہ نائٹ رائیڈرس کے خلاف عمران ملک نے 151.03 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کی جوکہ اس سیزن میں کسی ہندوستانی بولر کی اب تک کی تیز ترین ڈلیوری تھی۔

اگرچہ حیدرآباد پہلے ہی پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوچکا ہے، ٹیم مینجمنٹ اپنے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع دیکر بقیہ میچوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا رہی ہے۔ سن رائیزرس حیدرآباد نے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر ٹی نٹراجن کے متبادل کے طورپر عمران ملک کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔

21 سالہ تیز گیند باز نے موقع کا فائدہ اٹھایا اور اس نے اپنی رفتار سے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی۔ ان کے والد عبدالملک نے اپنے بیٹے کے شاندار مظاہرہ پر خوشی کا اظہار کیا۔ عبدالملک نے کہاکہ ہم بہت خوش تھے جب عبدالملک اتوار کو سن رائزرز حیدرآباد نے پلیئنگ الیون میں شامل کیا۔ ہم ٹی وی سے چپکے ہوئے تھے اور میری اور میری اہلیہ کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو تھے۔ میرے بیٹے نے بہت محنت کی ہے۔ ہم نے ہمیشہ اس کا ساتھ دیا۔

ہمیں امید ہے کہ ایک دن وہ ٹیم انڈیا کیلئے کھیلے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ یہ ہمارے لیے کوئی معمولی کامیابی نہیں ہے۔ ہم ایک غریب گھرانے سے ہیں۔ میں سبزیاں اور پھل بیچتا ہوں۔ میرے بیٹے پر مجھے فخر ہے۔ ہماری خوشی کی کوئی حد نہیں۔ یہاں تک کہ لیفٹیننٹ گورنر صاحب نے بھی ہمیں مبارکباد دی ہے۔

میں دعا کرتا ہوں کہ میرا بیٹا اپنے کیریر میں شاندار کارکردگی دکھائے۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ٹویٹر پر جموں کے نوجوان کرکٹر کو مبارکباد دی۔ گورنر کے دفتر نے لکھا ”عمر ملک کو آج سن رائزرز حیدرآباد ٹیم کی جانب سے آئی پی ایل ڈیبیو پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ آپ نے پورے جموں و کشمیر کو فخر سے نوازا ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.