سنسیکس 56124.72 پوائنٹس کی نئی بلندی پر

بی ایس ای میں مجموعی طور پر 3338 کمپنیوں کا کاروبار ہوا ، جن میں سے 1917 کمپنیاں فائدے میں اور 1284 کمپنیوں میں خسارہ درج ہوا جبکہ 137 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

ممبئی: بیرون ملک کی منڈیوں میں تیزی آنے سے حوصلہ پاکر سرمایہ کاروں کی گھریلو سطح چوطرفہ خریداری کی بدولت سنسیکس آج دو دنوں کی گراوٹ سے باہر نکلتے ہوئے 56124.72 پوائنٹس کی نئی بلندی پر پہنچ گیا۔

کیپیٹل گڈز ، پاور ، میٹلز ، یوٹیلیٹیز ، ٹیلی کام ، انڈسٹریلز ، ہیلتھ کیئر اور بنیادی مواد سمیت تمام گروپوں کے حصص کے تئيں سرمایہ کاروں کے زبردست جوش و خروش کے سبب بی ایس ای کا سنسیکس 175.62 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 56124.72 کی کل وقتی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 68.30 پوائنٹس کے اضافے سے 16705.20 پوائنٹس پر رہا۔

بڑی کمپنیوں کے مقابلے میں درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں زیادہ خریداری کا زور رہا۔ اس دوران بی ایس ای کا مڈ کیپ 1.04 فیصد بڑھ کر 23255.39 پوائنٹس اور ا سمال کیپ 0.93 فیصد بڑھ کر 26284.15 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

بی ایس ای میں مجموعی طور پر 3338 کمپنیوں کا کاروبار ہوا ، جن میں سے 1917 کمپنیاں فائدے میں اور 1284 کمپنیوں میں خسارہ درج ہوا جبکہ 137 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.