آئی سیٹ کونسلنگ کے شیڈول کی اجرائی

واضح رہے کہ ریاست میں ایم بی اے اور ایم سی اے کورسس کیلئے تقریباً35,000 سیٹس دستیاب ہیں۔ جن میں سے23,000 سیٹس کنوینر کوٹہ کے تحت پر کی جائیں گی۔ ماباقی سیٹس کالج انتظامیہ کو ٹہ کے تحت پر کی جائیں گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں آئی سیٹ کونسلنگ کے شیڈول کو جاری کردیا گیا ہے۔ ایم بی اے، ا یم سی اے کورسس میں داخلوں کے عمل کا 3نومبر سے آغاز ہوگا۔

داخلوں کے پہلے مرحلہ کے دوران امیدوار 3 تا 9 نومبر کونسلنگ سلاٹس بک کراسکتے ہیں۔ اس عرصہ کے دوران پراسسنگ فیس ادا کرنا ہوگا۔ 6 تا10 نومبر کے دوران اسناد کی جانچ کی جائے گی۔ 6 تا11نومبر انٹر نیٹ کے ذریعہ آپشنس کا تعین کیا جاسکتا ہے۔

11نومبر کو آپشنس فریز ہوگا۔ 14 نومبر کو امیدواروں کو سیٹس مختص کی جائیں گی۔ 14تا18 نومبر کے درمیان امیدواروں کو ٹیوشن فیس ادا کرنا ہوگا اور وئب سائٹ کے ذریعہ سیلف رپورٹنگ کرنا چاہئے۔

واضح رہے کہ ریاست میں ایم بی اے اور ایم سی اے کورسس کیلئے تقریباً35,000 سیٹس دستیاب ہیں۔ جن میں سے23,000 سیٹس کنوینر کوٹہ کے تحت پر کی جائیں گی۔ ماباقی سیٹس کالج انتظامیہ کو ٹہ کے تحت پر کی جائیں گی۔

جاریہ سال51,000طلباء نے آئی سیٹ انٹرنس ٹسٹ تحریر کیا ہے۔

دوسری طرف21 نومبر سے دوسرے مرحلہ کے داخلوں کا آعاز ہوگا۔ امیدوار21نومبر کو سلاٹ بک کراسکتے ہیں۔22نومبر کو اسناد کی جانچ ہوگی۔ 22 اور 23نومبر کو آپشنس بک کئے جاسکتے ہیں 26 نومبر کو سیٹس مختص کی جائیں گی۔27 تا29 نومبر کو مختص کردہ کالجس میں رپورٹ کرنا ہوگا۔ بچ جانے والی سیٹس پر28 نومبر کو کالج انتظامیہ کی جانب سے اسپاٹ ایڈمیشن دیا جائے گا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.