آن لائن سائبرسیکوریٹی آفیسر کورس، درخواستیں مطلوب

ڈائرکٹر اے وینکٹ ریڈی کی جانب سے جاری کردہ اطلاع کے مطابق سائبر سکیوریٹی آفیسر، ڈپلوما ان سائبر سکیوریٹی مینجمنٹ، پوسٹ ڈپلوما ان سائبر سکیوریٹی مینجمنٹ اورسائبرسکیوریٹی کورس میں داخلہ کیلئے درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔

حیدرآباد: نیشنل اکیڈِمی آف سائبرسکیوریٹی انڈیاکی جانب سے ساری ریاست تلنگانہ سے آن لائن سائبرسکیوریٹی آفیسر کورس میں داخلوں کے لئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

ڈائرکٹر اے وینکٹ ریڈی کی جانب سے جاری کردہ اطلاع کے مطابق سائبر سکیوریٹی آفیسر، ڈپلوما ان سائبر سکیوریٹی مینجمنٹ، پوسٹ ڈپلوما ان سائبر سکیوریٹی مینجمنٹ اورسائبرسکیوریٹی کورس میں داخلہ کیلئے درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔

درخواست داخل کرنے کے لئے25۔ اکتوبر2021 آخری تاریخ مقررہے۔ انٹرمیڈیٹ کامیاب، آئی ٹی آئی، ڈگری انجینئرنگ، پالی ٹکنک، ڈپلوماکامیاب طلباء درخواست داخل کرنے کیلئے اہل ہیں۔

نیشنل اکیڈیمی آف سائبرسکیوریٹی انڈیاکی جانب سے درج فہرست اقوام،درجہ فہرست قبائیلی پسماندہ طبقات، معاشی طورپر پسماندہ طبقات، اقلیتیں، جسمانی طورپرمعذورافراد،خواتین امیدواروں، ایکس سرویس مین کو سورنابھارت نیشنل لیول اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت فیس میں 60 فیصد رعایت دی جائے گی۔

کورس میں کامیاب امیدواروں کو سافٹ ویر کمپنیز میں بطورسائبرسکیوریٹی اڈمنسٹریٹر کے عہدے پرتقرر کاموقع حاصل ہوگا۔ اس کے علاوہ انفارمیشن آفیسر، انفارمیشن انالسٹ، سکیوریٹی انجینئر،سسٹمس سکیوریٹی اڈمنسٹریٹر، انفارمیشن رسک آڈیٹرس، سکیوریٹی انسپنڈنٹ رسپانڈرس، کریٹولوجسٹ کے شعبہ میں اندرون وبیرون ملک روزگارحاصل کرنے کے مواقع دستیاب ہیں۔

آن لائن درخواست www.nacsindia.comپرداخل کی جاسکتی ہے۔ مزیدتفصیلات کیلئے فون7893141797 پررابطہ کیاجاسکتاہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.