اردو یونیورسٹی میں بھارت کے اتحاد میں زبانوں کے کردار پر سمینار

پروفیسر پی فضل الرحمن، ڈائرکٹر مرکز و کنوینر سمینار کے بموجب دفاع کے ماہر ڈاکٹر اندریش کمار مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر اردو یونیورسٹی سمینار کے صدر نشین ہیں۔

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں یو جی سی – مرکز برائے فروغ انسانی وسائل کے زیر اہتمام ”بھارت کے اتحاد میں زبانوں کے کردار“ پر 20 نومبر کو 10:30 بجے صبح سی پی ڈی یو ایم ٹی آڈیٹوریم میں ایک سمینار کا انعقاد عمل میں آئے گا۔

پروفیسر پی فضل الرحمن، ڈائرکٹر مرکز و کنوینر سمینار کے بموجب دفاع کے ماہر ڈاکٹر اندریش کمار مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر اردو یونیورسٹی سمینار کے صدر نشین ہیں۔

پروفیسر ای سریش کمار، رکن یونیورسٹی گرانٹس کمیشن و وائس چانسلر، انگلش اینڈ فارن لینگویج یونیورسٹی، حیدرآباد پروفیسر بی ایس راﺅ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف حیدرآباد اور پروفیسر محمد شاہد اختر، رکن نیشنل کونسل فار مائناریٹی انسٹیٹیوشنس (این سی ایم ای آئی)، حکومت ہند مہمانانِ اعزازی ہوں گے اور خطاب کریں گے۔

ڈاکٹر بونتھو کوٹیا، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبۂ کمپیوٹر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی، سمینار کے کوآرڈینیٹر ہیں۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.