اردو یونیورسٹی کو راج بھاشا ایوارڈ

پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج نے اس ایوارڈ کو مانو کے لیے اعزاز قرار دیا۔

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کومرکزی حکومت کی ٹاؤن آفیشیل لینگویج عمل آوری کمیٹی (سی او ایل آئی سی) (سنٹرل گورنمنٹ آفس- 1)، حیدرآباد کی جانب سے قومی زبان ہندی کے فروغ اور استعمال پر انعام سوم دیا گیا۔

30 ستمبر کو نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ڈرمٹالوجی اینڈ یونانی میڈیسن، حیدرآباد میں منعقدہ اجلاس میں جناب کے پی شرما، ڈپٹی ڈائریکٹر (عمل آوری) ساؤتھ زون آفس، بنگلورو، محکمہ سرکاری زبان، وزارت داخلہ، حکومت ہند نے یونیورسٹی کو ایوارڈ عطا کیا جسے یونیورسٹی کی ہندی آفیسر ڈاکٹر شگفتہ پروین نے حاصل کیا۔

بعد ازاں ڈاکٹر شگفتہ پروین نے ہندی سیل کے اسٹاف کے ہمراہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن سے ملاقات کی۔ پروفیسر عین الحسن اور پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ ، پرو وائس چانسلر نے اس کامیابی پر یونیورسٹی کے ہندی سیل کو مبارکباد پیش کی۔ پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج نے اس ایوارڈ کو مانو کے لیے اعزاز قرار دیا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.