انٹرسال اول میں داخلوں کی تاریخ میں پھرتوسیع

داخلہ کے خواہش مندامیدواروں کے لئے یہ آخری موقع رہے گا۔ اس کے بعد تاریخ میں قطعی توسیع نہیں کی جائے گی۔

حیدرآباد: سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن سیدعمرجلیل نے بتایا کہ انٹر سال اول میں داخلوں کی تاریخ میں ایک بار پھر 30 نومبر تک توسیع کردی گئی ہے۔

داخلہ کے خواہش مندامیدواروں کے لئے یہ آخری موقع رہے گا۔ اس کے بعد تاریخ میں قطعی توسیع نہیں کی جائے گی۔

سکریٹری نے تمام سرکاری‘خانگی ایڈڈ‘ان ایڈڈ‘ امدادباہمی‘ ریسیڈنشیل‘سوشل ویلفیر‘ٹرائبل ویلفیر‘ مائناریٹی ویلفیر“کے جی بی وی‘ جونیئر کالجس اور کمپوزٹ ڈگری کالجوں جہاں انٹرکی تعلیم کا نظم ہے‘کے پرنسپلس سے کہاکہ وہ مقررہ آخری تاریخ سے قبل انٹرسال اول میں امیدواروں کوداخلے دیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.