انٹر فرسٹ ایر کا امتحان دینے والے طلبا کیلئے صرف 70فیصد نصاب سے سوالات:سید عمر جلیل

انٹرمیڈیٹ سکنڈ ائیرطلباء جوانٹرمیڈیٹ فرسٹ ائیر امتحانات تحریر کرنے جارہے ہیں‘ کیلئے سوالنامہ صرف 70فیصد نصاب تعلیم سے لیا جائے گا۔اس 70فیصدنصاب کو بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی ویب سائٹ tsbic.cgg. gov.in پررکھ دیاگیا ہے۔

حیدرآباد: سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ بورڈآف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن سیدعمرجلیل نے کہاکہ تعلیمی سال 21-2020کے دوران کووڈ وباء اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے فزیکل کلاسس منعقد نہیں کئے جاسکے تھے۔

اس لئے انٹرمیڈیٹ سکنڈائیرطلباء جوانٹرمیڈیٹ فرسٹ ائیر امتحانات تحریر کرنے جارہے ہیں‘ کیلئے سوالنامہ صرف 70فیصد نصاب تعلیم سے لیا جائے گا۔اس 70فیصدنصاب کو بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی ویب سائٹ tsbic.cgg. gov.in پررکھ دیاگیا ہے۔

اس کے علاوہ ہر مضمون کا ماڈل پیپر بھی ویب سائٹ پر رکھا گیا ہے۔سید عمرجلیل نے کہاکہ محکمہ انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے بیسک لرننگ میٹریل تیار کرتے ہوئے طلباء کوامتحانات کی بہترتیاری کی سہولت فراہم کرنے میٹریل بورڈکی ویب سائٹ پر رکھا جائے گا۔

انہوں نے طلباء سے ان سہولتوں سے استفادہ کرنے کی خواہش کی۔ سکریٹری بورڈآف انٹرمیڈیٹ نے کہاکہ طلباء کے مستقبل کے تحفظ اور مفادات کی تکمیل کیلئے فرسٹ ائیر امتحانات منعقدکئے جارہے ہیں۔

انہوں نے طلباء سے بغیر کسی تناؤ و خدشات امتحانات میں شرکت کرنے کی خواہش کی۔انہوں نے مزید کہاکہ ایسے طلباء جنہوں نے ٹی سی کے ذریعہ سکنڈائیر کے لئے دوسرے کالج میں داخلہ لیا ہے‘ ان کے لئے ضروری ہے کہ وہ اسی کالج زون میں جہاں انہوں نے فرسٹ ائیر کی تعلیم حاصل کی اور فیس داخل کی تھی‘ فرسٹ ائیر 2021میں شرکت کرناہوگا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.