اپرینٹیئس شپ کیلئے انجینئرنگ گریجویٹس سے درخواستیں مطلوب

ٹریننگ کے دوران انجینئرنگ گریجویٹس کوفی کس ماہانہ 9 ہزار روپے اور ڈپلومہ ہولڈرس کوفی کس ماہانہ 8 ہزار روپے اسٹائی فنڈدیاجائے گا۔

حیدرآباد: کمشنرآف ٹکنیکل ایجوکیشن نوین متل نے بتایا کہ ای ای ای‘ای سی ای‘ ای آئی ای‘ کمپیوٹرسائنسس اور آئی ٹی برانچس کے انجینئرنگ گریجویٹس /ڈپلومہ ہولڈرس کیلئے اپرینٹیئس شپ کی تربیت کیلئے 9اور 10دسمبر کو سنٹرلائزڈسلیکشن کیمپ (واک ان انٹرویو) مقرر ہے۔

یہ کیمپ گورنمنٹ پالی ٹکنیک مانصاحب ٹینک حیدرآباد میں دونوں روز 9بجے صبح سے 5بجے شام تک منعقد ہوگا۔

کمشنر نے بتایا کہ اس سلیکشن کیمپ سے اہتمام میں محکمہ فنی تعلیم‘بورڈ آف اپرینٹیئس شپ ٹریننگ سدرن ریجن چینائی کے ساتھ تعاون کررہاہے۔

ایسے امیدوار جنہوں نے ستمبر 2020‘ 2019‘ 2018 اور 2021سے پہلے یا بعد میں مختلف برانچس سے انجینئرنگ /ڈپلومہ کورس کامیاب کیاہے‘ انٹرویومیں شرکت کیلئے راست اہل رہیں گے۔انہیں اصلی تعلیمی اسناد کیساتھ بائیوڈاٹا لاناہوگا۔

امیدواروں کوویب پورٹل آئی ڈی www.mhrdnats.gov.in پرنام درج کراناہوگا۔

ٹریننگ کے دوران انجینئرنگ گریجویٹس کوفی کس ماہانہ 9 ہزار روپے اور ڈپلومہ ہولڈرس کوفی کس ماہانہ 8 ہزار روپے اسٹائی فنڈدیاجائے گا۔ مزید تفصیلات کیلئے wwwboat-srp.com پرکلک کیاجاسکتا ہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.