ایل ایل بی او ر ایل ایم ایم میں داخلوں کا شیڈول جاری

خصوصی زمرہ این سی سی، پی ایچ / اسپورٹس کے تحت داخلے کے خواہش مند امیدواروں کو 6سے10 دسمبر کے درمیان سلاٹ بک کرانا ہوگا۔

حیدرآباد: ریاست میں ایل ایل بی، انٹگریٹیڈ ایل ایل بی اور ایل ایل ایم پروگرام میں داخلوں کی کونسلنگ کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

تلنگانہ اسٹیٹ لا کا من انٹرنس ٹسٹ (ٹی ایس لا سیٹ) ٹی ایس پوسٹ گریجویٹ لا کامن انٹرنس ٹسٹ (ٹی ایس پی جی لا سیٹ) میں کوالیفائی امیدوار جو تین سالہ ایل ایل بی، 5سالہ انٹیگریٹیڈ ایل ایل بی اور ایل ایل ایم پروگرام میں داخلوں کے خواہش مند ہیں،6 دسمبر تک آن لائن رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔

رجسٹریشن کے ساتھ انہیں سرٹیفکیٹ کی جانچ بھی آن لائن کرانا ہوگا۔

خصوصی زمرہ این سی سی، پی ایچ / اسپورٹس کے تحت داخلے کے خواہش مند امیدواروں کو 6سے10 دسمبر کے درمیان سلاٹ بک کرانا ہوگا۔

اسناد کی جانچ کے بعد اہل امیدواروں کی فہرست10 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔11 سے 13 دسمبر تک وئب آپشن دستیاب رہے گا۔

داخلوں کیلئے منتخب امیدواروں کی فہرست 17 دسمبر کو وئب سائٹ پر جاری کردی جائے گی ایسے امیدواروں کو جنہیں سیٹ الاٹ منٹ آرڈر مل چکا ہے، ٹیوشن فیس کی ادائیگی کے چالان کے ساتھ متعلق کالج میں 18 تا23 دسمبر تک رپورٹنگ کرنا ہوگا۔ کلاسس کا آغاز 27 دسمبر سے ہوگا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.