ایم سی اے اور ایم بی اے میں اسپاٹ ایڈمیشن کا اعلامیہ جاری

اعلامیہ کے مطابق28 اور29 نومبر تک امیدواروں کو آن لائن، بنیادی تفصیلات پرُ کرنا ہوگا اور انہیں فیس داخل کرتے ہوئے اسناد کی جانچ کیلئے سلاٹ بک کرانا ہوگا۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائر ایجوکیشن اور محکمہ فنی تعلیمات نے ٹی ایس آئی سیٹ کے تحت ایم بی اے اور ایم سی اے کورسوں میں داخلوں کیلئے خصوصی مرحلہ میں اسپاٹ ایڈمیشن کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔

ٹی ایس آئی سیٹ میں کوالیفائی امیدوار ہی ایم بی اے اور ایم سی اے کورسس کے اسپاٹ ایڈمیشن میں شرکت کرسکتے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق28 اور29 نومبر تک امیدواروں کو آن لائن، بنیادی تفصیلات پرُ کرنا ہوگا اور انہیں فیس داخل کرتے ہوئے اسناد کی جانچ کیلئے سلاٹ بک کرانا ہوگا۔

29 نومبر کو اسناد کی جانچ کی جائے گی، اور اسی دن وئب آپشن کی سہولت دستیاب کرائی جائے گی جبکہ30 نومبر کو سیٹ الاٹ کی جائے گی۔ جن امیدواروں کو سیٹ الاٹ منٹ کا آرڈر مل چکا ہو، انہیں یکم دسمبر کو متعلقہ کالج میں ٹیوشن فیس ادا کرنے کے ساتھ سیلف رپورٹنگ کرنا ہوگا۔

ٹی ایس آئی سیٹ میں کوالیفائی امیدوار، جنہوں نے قبل ازیں اسناد کی تنقیح کے عمل میں شرکت نہیں کی تھی، وہ اسپاٹ ایڈیشن کی خصوصی کونسلنگ میں اسناد کی جانچ اور وئب آپشن میں شرکت کرسکتے ہیں۔

ایسے امیدوار جنہوں نے پہلے اور آخری مرحلہ کی کونسلنگ میں شرکت کی تھی، اپنے قدیم پاسورڈ اور لاگن آئی ڈی استعمال کرتے ہوئے خصوصی مرحلہ کی کونسلنگ میں وئب آپشنس کا استعمال کرسکتے ہیں۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.