جے ای ای اڈوانسڈ 2021 کے نتائج کا 15 اکتوبر کو اعلان

نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی انہیں ویب سائٹ htts://jeeadv.ac.in پر دستیاب کرایا جائے گا۔

حیدرآباد: انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی)، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹکنالوجی(این آئی ٹی ایس)، آئی آئی ای ایس ٹی اور آئی آئی ٹیز کے علاوہ دیگرسرکاری امدادی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹس کے مختلف پروگراموں میں داخلہ کیلئے منعقدہ جوائنٹ انٹرنس امتحان (جے ای ای)اڈوانسڈ2021کے نتائج15/ اکتوبر کو جاری کئے جائیں گے۔

نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی انہیں ویب سائٹ htts://jeeadv.ac.in پر دستیاب کرایا جائے گا۔

ایڈمیشن کونسلنگ شیڈول کے مطابق اہل امیدوار16 تا25/ اکتوبر داخلوں کے پہلے راؤنڈ کیلئے رجسٹریشن کراسکتے ہیں اوراپنے پسندیدہ تعلیمی پروگراموں کی صراحت کرسکتے ہیں۔

کونسلنگ کے پہلے راؤنڈ میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو 27/ اکتوبر کو نشستیں الاٹ کی جائیں گی۔ایسے امیدواروں کو 30/ اکتوبر تک آن لائن رپورٹنگ کرنی ہوگی، فیس ادا کرنی ہوگی، دستاویزات اپلوڈ کرنا ہوگا اور سوالات کے جوابات دینے ہوں گے۔

نشستوں کے اختصاص کا دوسرا مرحلہ یکم نومبر کو منعقد ہوگا۔2اور3نومبر کو آن لائن رپورٹنگ کرنی ہوگی۔تیسرے مرحلہ میں 6 نومبر کو نشستیں مختص کی جائیں گی۔

اسی طرح ایڈمیشن کونسلنگ کے 6راونڈس منعقد کئے جائیں گے تاکہ طلبہ کو نشستیں الاٹ کی جاسکیں امیدواروں کو تمام درکار دستاویزات اپلوڈ کرنے ہوں گے اور قبولیت فیس ادا کرنی ہوگی۔طلبا وطالبات مزید تفصیلات کیلئے ویب سائٹ https://josaa.nic.in ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.