دہلی

سسوڈیا کی گرفتاری گندی سیاست کا نتیجہ: کجریوال

دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال نے اتوار کو کہا کہ نائب چیف منسٹر منیش سسوڈیا کی گرفتاری گندی سیاست کا نتیجہ ہے۔ کجریوال نے ٹویٹ کیا کہ ”منیش بے قصور ہیں۔

نئی دہلی: دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال نے اتوار کو کہا کہ نائب چیف منسٹر منیش سسوڈیا کی گرفتاری گندی سیاست کا نتیجہ ہے۔ کجریوال نے ٹویٹ کیا کہ ”منیش بے قصور ہیں۔

متعلقہ خبریں
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
ای ڈی کی تحویل میں عاپ سربراہ کی حفاظت و سلامتی کے بارے میں پارٹی فکر مند:آتشی
منیش سسوڈیہ کو تہاڑ جیل سے ایل این جے پی لے جایاگیا
سسوڈیہ کو جیل نمبر 1 میں کوئی خطرہ نہیں۔ انتظامیہ کی وضاحت
ٹوئٹر پرشرمیلا اور کے ٹی آر میں لفظی جھڑپ

ان کی گرفتاری گندی سیاست کا نتیجہ ہے۔ منیش کی گرفتاری سے لوگوں میں کافی غصہ ہے۔ سب دیکھ رہے ہیں۔ لوگ سب کچھ سمجھ رہے ہیں۔ عوام اس کا جواب دیں گے۔ اس سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہوں گے۔

ہماری جدوجہد مزید مضبوط ہو گی۔“ اے اے پی لیڈر سنجے سنگھ نے کہاکہ ”سسوڈیا کی گرفتاری آمریت کا عروج ہے۔ مودی جی، آپ نے ایک اچھے انسان اور بہترین وزیر تعلیم کو گرفتار کرکے اچھا نہیں کیا۔ ایشور بھی آپ کو معاف نہیں کرے گا۔

ایک دن آپ کی آمریت کا خاتمہ ضرور ہوگا“۔ انہوں نے کہاکہ ”یہ ایک وزیر تعلیم کے خلاف کارروائی ہے جو لاکھوں بچوں کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے دن رات محنت کر رہا ہے۔ وزیراعظم صاحب آپ نے اچھا نہیں کیا، آپ نے جرم کیا، یہ گناہ ہے۔ آپ نے دہلی کے لاکھوں بچوں کے ساتھ گناہ کیا ہے۔

ایشور بھی آپ کو معاف نہیں کرے گا۔ آپ نے منیش سسوڈیا کو ایک بے بنیاد جھوٹے اور فرضی کیس میں گرفتار کیا ہے۔ آپ میں لاکھوں کروڑوں کا گھپلہ کرنے والے گوتم اڈانی کو گرفتار کرنے کی ہمت ہے۔

پنجاب کے چیف منسٹر بھگونت مان نے ٹویٹ کیاکہ ”منیش سسوڈیا جی کی گرفتاری دراصل دہلی کے لاکھوں بچوں کی تعلیم کی بے عزتی ہے۔

اسکول بنانے والے کو جیل بھیجنا بی جے پی کے ’ایجنڈا‘ کا حصہ ہے“۔واضح رہے کہ سسوڈیا کو سی بی آئی نے دہلی ایکسائز پالیسی گھپلہ معاملے میں آٹھ گھنٹے کی طویل پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا ہے۔ انہیں پیر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔