’’سوشیل میڈیا سیکھنے کا ذریعہ‘‘ موضوع پر مانو میں مباحثہ

پروفیسر عبدالسمیع صدیقی، کوآرڈینیٹر کے بموجب مباحثہ کا حتمی راﺅنڈ دو زبانوں اردو اور ہندی میں 9 نومبر کو منعقد ہوگا جس کا عنوان ”ٹکنالوجی کا معاشرے کے ثقافتی اقدار پر نقصاندہ اثر “ ہے۔

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں یومِ آزاد تقاریب کے حصہ کے طور پر آن لائن مباحثہ مقابلہ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ابتدائی راﺅنڈ بموضوع”سوشیل میڈیا آن لائن سیکھنے کا مثبت ذریعہ“ کا تین زبانوں اردو، ہندی اور انگریزی میں کل انعقاد عمل میں آیا۔

پروفیسر عبدالسمیع صدیقی، کوآرڈینیٹر کے بموجب مباحثہ کا حتمی راﺅنڈ دو زبانوں اردو اور ہندی میں 9 نومبر کو منعقد ہوگا جس کا عنوان ”ٹکنالوجی کا معاشرے کے ثقافتی اقدار پر نقصاندہ اثر “ ہے۔

ابتدائی راﺅنڈ میں یونیورسٹی کے حیدرآباد کیمپس کے جملہ 31 طلبہ نے حصہ لیا۔ اساتذہ ڈاکٹر محمد اکبر اور جناب غفران برکاتی نے اردو زبان کے ججس کے فرائض انجام دیئے جبکہ ڈاکٹر بی ایل مینا اور جناب فہیم انور ، ہندی اور ڈاکٹر گووندیا گوداورتھی اور ڈاکٹر پی شرت چندرا انگریزی کے ججس تھے۔

ہر زبان کے 3بہترین شرکاءکو انعامات دیئے جائیں گے اور تمام حصہ لینے والے طلبہ کو ای سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔

ذریعہ
پریس نوٹ

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.