عثمانیہ یونیورسٹی کا کانوکیشن

تقریبا دو سال کے بعد یہ کانوکیشن منعقد کیاجارہا ہے جس میں پی جی، ایم فل، پی ایچ ڈی کورسس کے 80 گولڈ میڈلس میرٹ حاصل کرنے والے طلبہ کو پیش کئے جائیں گے۔

حیدرآباد: عثمانیہ یونیورسٹی کا کانوکیشن 27اکتوبرکو منعقد کیاجائے گا۔

تقریبا دو سال کے بعد یہ کانوکیشن منعقد کیاجارہا ہے جس میں پی جی، ایم فل، پی ایچ ڈی کورسس کے 80 گولڈ میڈلس میرٹ حاصل کرنے والے طلبہ کو پیش کئے جائیں گے۔

یونیورسٹی کے عہدیداروں کے مطابق تعلیمی سال 19-2018 اور 20-2019 کے انڈرگریجویٹ گولڈ میڈلس کانوکیشن کے بعد یونیورسٹی سے متعلقہ کالجس حاصل کرلیں۔

بعد ازاں یہ گولڈ میڈلس طلبہ کو کالجس کے انتظامیہ کی جانب سے منعقد کئے جانے والے منی کانوکیشن میں دیئے جائیں۔

یونیورسٹی کے ٹیگور آڈیٹوریم میں یہ کانوکیشن کی تقریب منعقد کی جائے گی۔ یونیورسٹی کے عہدیداروں نے بتایا کہ یونیورسٹی چانسلر و گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندراراجن اس تقریب میں شرکت کریں گی۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.