فاصلاتی طرز تعلیم کے تحت ایم بی اے، ایم سی اے سی میں داخلے

پروفیسر جی رام ریڈی سنٹر فار ڈسٹنٹس ایجوکیشن عثمانیہ یونیورسٹی نے فاصلاتی تعلیم کے تحت 2سالہ ایم سی اے اور ایم بی اے میں داخلوں کا پیشکش کیا ہے۔

حیدرآباد: فاصلاتی تعلیم کے تحت تعلیمی سال 22-2021میں 2سالہ ایم سی اے اور دو سالہ ایم بی اے کورسس جو سمیسٹر سسٹم پر مشتمل رہیں گے‘ میں داخلہ (انٹرنس) ٹسٹ کیلئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

پروفیسر جی رام ریڈی سنٹر فار ڈسٹنٹس ایجوکیشن عثمانیہ یونیورسٹی نے فاصلاتی تعلیم کے تحت 2سالہ ایم سی اے اور ایم بی اے میں داخلوں کا پیشکش کیا ہے۔

انٹرنس ٹسٹ کیلئے آن لائن درخواستیں 2نومبر سے 27نومبر تک قبول کی جائیں گی۔ 500روپئے جرمانے فیس کے ساتھ درخواستیں 6دسمبر تک قبول کی جائیں گی۔

ٹی ایس آئی سیٹ کوالیفائی امیدوار‘ راست طورپر داخلہ لینے کے مجاز رہیں گے۔ آئی سیٹ کوالیفائی امیدواروں کو انٹرنس ٹسٹ کیلئے درخواستیں داخل کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

ڈائرکٹر پروفیسر آئی پانڈو رنگا ریڈی نے خواہش مند امیدواروں سے www.oucde.netپر ربط پیدا کرنے کی اپیل کی ہے۔

ذریعہ
پریس نوٹ

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.