لاسیٹ‘پی جی ایل سیٹ کے نتائج جاری

5سالہ ایل ایل بی کورس کے لاسیٹ کے ٹاپ ٹن میں گلشن کالونی شیخ پیٹ حیدرآبادکے زیدالدین ولد نصیرالدین بھی شامل ہیں۔انہوں نے چوتھارینک حاصل کیا ہے۔

حیدرآباد:ؓ تلنگانہ اسٹیٹ لاسیٹ اور پی جی ایل سیٹ کے آج نتائج جاری کئے گئے۔

کنوینرٹی ایس لاسیٹ اورپی جی ایل سیٹ پروفیسر جی بی ریڈی نے بتایا کہ ایل ایل بی کے 3 اور 5سالہ کورسس میں داخلوں کے لئے گذشتہ ماہ ٹسٹ منعقد کئے گئے تھے۔

تین سالہ لاسیٹ (ایل ایل بی) کیلئے 28877 امیدواروں نے رجسٹریشن کرایاتھاجس میں سے21160 امیدوار شریک ٹسٹ تھے ان میں سے 14017 امیدواروں کوکوالیفائی قرار دیاگیا۔

کامیابی کا تناسب 66.24 فیصدرہا۔5سالہ ایل ایل بی کورس (بی اے‘بی کام‘بی بی اے‘ایل ایل بی)میں داخلہ کے لئے 7644 امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا تاہم 5793 امیدوار شریک ٹسٹ تھے جبکہ 3846 امیدواروں کو کامیاب قرار دیاگیا۔کامیابی کاتناسب 66.39 فیصد رہا۔

5سالہ ایل ایل بی کورس کے لاسیٹ کے ٹاپ ٹن میں گلشن کالونی شیخ پیٹ حیدرآبادکے زیدالدین ولد نصیرالدین بھی شامل ہیں۔انہوں نے چوتھارینک حاصل کیا ہے۔

پی جی ایل سیٹ (2سالہ ایل ایل ایم کورس) کے لئے 3284 امیدواروں نے درخواستیں داخل کی تھیں جبکہ 2676 امیدوار شریک ٹسٹ تھے۔

جن میں سے 2535 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی کامیابی کی شرح94فیصد رہی۔ایل ایل ایم ایل پی جی سیٹ میں ٹاپ ٹن امیدواروں میں 8 خاتون امیدوار شامل ہیں۔

ان ٹاپ ٹن میں نلگنڈہ کی مسلم امیدوارہاجرہ کلثوم بنت محمدمسیح واثق بھی شامل ہیں۔کلثوم نے 9واں رینک حاصل کیا ہے۔

 کنوینر نے مزیدبتایا کہ تمام اسٹریم میں انگلش میڈیم کے 27896 کے منجملہ 20706 امیدوارشریک ٹسٹ تھے جن میں 14125 امیدوارکامیاب رہے۔

کامیابی کاتناسب 68.22 فیصد رہا۔تلگومیڈیم سے 11786 امیدواروں نے رجسٹریشن کرایاجن میں 8812 امیدواروں نے شرکت کی جس میں سے 6242 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

کامیابی کاتناسب 70.84 رہا۔اردو میڈیم کے امیدواروں کا مظاہرہ مایوس کن رہا۔141 امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا۔

111 کے منجملہ صرف 31 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ کامیابی کا تناسب صرف 27فیصد رہا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.