مانو، شعبہ سی ایس این آئی ٹی طلبہ کی پری پلیسمنٹ کونسلنگ

آن لائن پروگرام میں کمپنی کے عہدیدار جناب سائی رام چاولی، اسوسیٹ ڈائرکٹر، ایچ آر اور میگھنا جھاڈے، ایگزیکٹیو، ایچ آر نے بی ٹیک، ایم ٹیک اور ایم سی اے فائنل سمسٹرکے طلبا کو انٹرویوکی تیاری میں رہنمائی کی۔

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ،شعبہ کمپیوٹر سائنس و انفارمیشن ٹکنالوجی، اسکول آف ٹکنالوجی کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ سیل کے زیر اہتمام طلبہ کے لیے آن لائن پری پلیسمنٹ کونسلنگ کا 30 ستمبر 2021 کو صبح گیارہ بجے اہتمام کیا گیا۔

ڈاکٹر سید امتیاز حسن ، صدر وٹریننگ و پلیسمنٹ آفیسر شعبہ سی ایس اینڈ آئی ٹی کے بموجب ایم این سی سافٹ وئیر کمپنی TuringMinds.ai  میں مشین لرننگ (ML) انجینئر کے عہدہ پر تقرری کے لیے اہل طلبا کو تیار کرنے کی غرض سے پری پلیسمنٹ کونسلنگ منعقد کی گئی۔

آن لائن پروگرام میں کمپنی کے عہدیدار جناب سائی رام چاولی، اسوسیٹ ڈائرکٹر، ایچ آر اور میگھنا جھاڈے، ایگزیکٹیو، ایچ آر نے بی ٹیک، ایم ٹیک اور ایم سی اے فائنل سمسٹرکے طلبا کو انٹرویوکی تیاری میں رہنمائی کی۔ طلبا نے ان عہدیداروں سے مجوزہ پلیسمنٹ ڈرائیو کے بارے میں بات چیت بھی کی۔

آرٹیفیشل انٹلی جنس اور مشین لرننگ کے شعبے میں امریکہ، مشرق وسطیٰ اور ہندوستان میں کمپنی کے 50 سے زائد استفادہ کنندگان ہیں۔ کمپنی کا ہیڈ کوارٹر ڈیٹرائٹ، امریکہ میں ہے جبکہ کولمبس، بحرین اور حیدرآباد میں دفاتر ہیں۔ مشین لرننگ سینٹر آف ایکسیلنزکے قیام کے حصے کے طور پر، کمپنی انجینئرنگ، فزیکل سائنس یا ریاضی مضامین کے گریجویٹس اور پوسٹ گریجویٹس کی بھرتی کررہی ہے۔ ٹسٹ کی تیاری کے لیے طلبا کو 7 دن کی ٹریننگ دی جائے گی جس میں quantitative aptitude  اور بارہویں کلاس کی ریاضی شامل ہوں گے۔

پروفیسر عبدالواحد، ڈین، اسکول آف ٹکنالوجی اور ڈاکٹر بونتھو کوٹیا، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ سی ایس اینڈ آئی ٹی و کنوینر، ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ سیل کے علاوہ سیل کے دیگر اراکین پروگرام میں موجود تھے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.