مانو میں قومی اردو سماجی علوم کانگریس

مکمل مقالہ داخل کرنے کی آخری تاریخ 25 جنوری رکھی گئی ہے۔ مقالے کے ساتھ مقالہ نگار اپنا مکمل نام، پتہ اور رابطہ کی تمام تفصیلات فراہم کریں۔

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے اسکول برائے فنون و سماجی علوم کے زیر اہتمام پانچویں قومی اردو سماجی علوم کانگریس 2022 کا 2 اور 3 فروری کو آن لائن اہتمام کیا جارہا ہے۔ کانگریس کا موضوع ”جنوبی ایشیاءمیں سماجی علوم“ رکھا گیاہے۔

پروفیسرفریدہ صدیقی، ڈین، اسکول برائے فنون و سماجی علوم و کنوینر کانگریس نے بتایا کہ مذکورہ کانگریس کے انعقاد میں اردو یونیورسٹی میں سماجی علوم کے آٹھ شعبہ جات کے علاوہ تین سنٹرز، البیرونی مرکز برائے سماجی اخراجیت و اشتمالی پالیسی، ہارون خان شیروانی مرکز برائے مطالعاتِ دکن اور مرکز برائے مطالعاتِ نسواں حصہ لے رہے ہیں۔

کانگریس کے ذیلی عنوانات میں ،جنوبی ایشیا میں تانیثیت: نئی تحدیدات اور مذاکرات، جنوبی ایشیا میںنظم و نسقِ عامہ، ما بعد کو رونا کے پس منظر میں سوشل ورک کو در پیش چیلنجز اور امکانات ،جنوبی ایشیا میںاسلامک اسٹڈیز: رجحانات اور امکانات ، جنوبی ایشیا میں تاریخی تحقیق میں ہونے والی نئی تبدیلیاں،جنوبی ایشیا میں وبا ءاور سیاست، جنوبی ایشیا میں اقتصادی ترقی: کووڈ وباءکے تناظر میں، جنوبی ایشیا میں نقلِ مکانی اور ثقافتی تبادلہ شامل ہیں۔

ڈاکٹر کنیز زہرہ، شریک کنوینر کانگریس کے بموجب مقالے صرف اردو (ان پیج یا یونیکوڈ) میں جمع کیے جانے چاہئیں۔ مقالہ کی تلخیص داخل کرنے کی آخری تاریخ 5 جنوری2022 ہے۔ تلخیص کے انتخاب کی معلومات 7جنوری تک دے دی جائے گی۔

مکمل مقالہ داخل کرنے کی آخری تاریخ 25 جنوری رکھی گئی ہے۔ مقالے کے ساتھ مقالہ نگار اپنا مکمل نام، پتہ اور رابطہ کی تمام تفصیلات فراہم کریں۔

تلخیص اور مقالے ای میل nusscmanuu@gmail.com پر بھیجے جاسکتے ہیں۔ آن لائن رجسٹریشن فارم یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر دستیاب رہے گا۔ کانگریس کا لنک رجسٹرڈ شدہ شرکاءکو ہی فراہم کیا جائے گا۔ مزید تفصیلات فون نمبرات 9848248946 یا ای میل nusscmanuu@gmail.com سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

ذریعہ
پریس نوٹ

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.