پروفیسر عین الحسن سے امریکی قونصل خانہ کے عہدیداروں کی ملاقات

اس موقع پر پروفیسر سید عین الحسن نے امریکی قونصل خانہ کی جانب سے کی گئی پہل کا خیر مقدم کیا اور اسے مدرسوں اور یونیورسٹی تعلیمی نظام کے لیے ایک پل قرار دیا۔

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے ثقافتی و علمی اشتراک کے سلسلے میں امریکی قونصل خانہ، حیدرآباد اور ریجنل انگلش لینگویج آفس، نئی دہلی کے عہدیداروں نے آج پروفیسر سید عین الحسن،وائس چانسلر سے ملاقات کی۔

اس موقع پر پروفیسر سید عین الحسن نے امریکی قونصل خانہ کی جانب سے کی گئی پہل کا خیر مقدم کیا اور اسے مدرسوں اور یونیورسٹی تعلیمی نظام کے لیے ایک پل قرار دیا۔ انہوں نے امریکی قونصل خانہ پر زور دیا کہ وہ اپنا ای لرننگ پروگرام یونیورسٹی آف کیمپسس کے لیے فراہم کرے۔

ریجنل انگلش لینگویج آفس، نئی دہلی کی محترمہ رُتھ گوڈ اور محترمہ شویتا کھنہ اور امریکی قونصل خانہ کے جناب ڈیوڈ ڈبلیو موئر، پبلک افیئر آفیسر اور جناب ٹی سینتھل کمار، اسسٹنٹ ثقافتی امور نے امریکی تعلیمی پروگراموں کے بارے میں تفصیل فراہم کی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج نے بھی تبادلہ خیال میں شرکت کی۔ ڈاکٹر محمد یوسف خان، پرنسپل، پالی ٹیکنیک نے ماضی میں امریکی قونصل خانہ کے تعاون سے منعقدہ سرگرمیوں کی تفصیلات فراہم کی اور ملاقات کے انتظامات کیے۔ پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی، ڈائرکٹر ، سی پی ڈی یو ایم ٹی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ذریعہ
پریس نوٹ

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.