پی جی کورسس میں داخلوں کا شیڈول جاری

سی پی جی ای ٹی ٹسٹ میں کوالیفائی امیدواروں کو سرٹیفکیٹس کی جانچ کیلئے12 نومبر سے قبل آن لائن درخواستیں داخل کرنا ہوگا۔

حیدرآباد: عثمانیہ یونیورسٹی نے کامن پوسٹ گریجویٹ انٹرنس ٹسٹس (CPGET) کے ذریعہ مختلف پی جی پروگراموں (کورسس) میں داخلوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

سی پی جی ای ٹی ٹسٹ میں کوالیفائی امیدواروں کو سرٹیفکیٹس کی جانچ کیلئے12 نومبر سے قبل آن لائن درخواستیں داخل کرنا ہوگا۔

ایسے امیدواروں جنہوں نے سرٹیفکیٹس کی جانچ کا عمل مکمل کرلیا ہے، کی فہرست14 نومبر کو جاری کی جائے گی۔ امیدواروں کو کرکشن (تصحیح) و ایڈیٹنگ کا موقع 15 اور16 نومبر کو فراہم کیا جائے گا۔

17 سے21نومبر کے درمیان ویب آپشن سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ پہلے مرحلہ کی سیٹ الاٹ منٹ کی فہرست کا اعلان 23نومبر کو کیا جائے گا۔ منتخب امیدواروں کو24 سے30 نومبر کے درمیان متعلقہ کالج میں رپورٹ کرنا ضروری رہے گا۔

داخلوں کے دوسرے مرحلہ کے رجسٹریشن کا آغاز 2دسمبر سے ہوگا۔ اس سال سی پی جی ای ٹی میں 68,836 امیدواروں نے شرکت کی جس میں 63,748 امیدواروں کو کوالیفائی قرار دیا گیا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.