یوم رحمۃ للعالمین ﷺ کے ضمن میں طلبہ کیلئے سیرت کوئز

ہائی اسکول، جونیر کالج و ڈگری کالج کے طلباء وطالبات کیلئے سیرت طیبہ ﷺ کوئز مدینہ منشن نارائن گوڑہ طلبا گروپ کے لئے چہارشنبہ 29 ستمبر کو اور طالبات کے لئے جمعرات 30 ستمبر کو مقرر ہے۔

حیدرآباد: کل ہند مجلس تعمیر ملت کے زیر اہتمام منائے جانے والے 72 ویں یوم رحمۃ للعٰلمین ﷺ کے ضمن میں قرأت کلام پاک‘ تقریری‘ تحریری اور سیرت طیبہ ﷺ کوئیزکے تعلیمی مقابلوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ہائی اسکول‘جونیئر کالج وڈگری کالج کے طلباء وطالبات کیلئے سیرت طیبہ ﷺ کوئز مدینہ منشن نارائن گوڑہ طلبا گروپ کے لئے چہارشنبہ 29 ستمبر کو اور طالبات کے لئے جمعرات 30 ستمبر کو مقرر ہے۔

طلبا و طالبات دونوں کے لئے ہائی اسکول گروپ کے مقابلے 10 بجے دن‘جونیر کالج اور ڈگری کالج گروپ کے مقابلے 2 بجے دن ہوں گے۔

شرکاء مقابلہ دو طلباء / طالبات ایک ہی اسکول یا کالج پر مشتمل ٹیم کی شکل میں حصہ لیں۔

 صرف عصری علوم کے سرکاری خانگی مسلمہ سرکاری مدارس / کالجس کے طلباء وطالبات حصہ لے سکتے ہیں۔

شرکاء مقابلہ اپنے نام مقابلہ سے ایک دن قبل تک دفترتعمیرملت‘ مدینہ منشن نارائن گوڑہ پر رجسٹر کراسکتے ہیں۔

 اضلاع او ردیگر ریاستوں کے طلبا و طالبات مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں لیکن انہیں تنظیم کی جانب سے کسی بھی قسم کے اخراجات ادا نہیں دیئے جائیں گے۔

حکم کا فیصلہ قطعی اورآخری ہوگا۔ کوئیز، سیرت طیبہؐ، سیرت صحابہ کرامؓ، صحابیاتؓ، تاریخ اسلام اور ارکان اسلام کے عام موضوعات پر ہوگا۔

ڈگری کالج گروپ کے لئے انعام اول 1700/- روپئے‘ انعام دوم 1500/- روپئے اور انعام سوم 1400/- روپئے ہوگا۔

جونیر کالج گروپ میں انعام اول 1600/- روپئے‘ انعام دوم 1400/- روپئے اور انعام سوم 1300/- روپئے ہوگا۔

 ہائی اسکول گروپ کے لئے انعام اول 1500/- روپئے‘ انعام دوم 1300 روپئے اور انعام سوم 1200/- روپئے ہوگا۔  رضی الدین راشد معتمد مقابلہ‘ محمد معاذ احمد شفیق شریک معتمد اور محمد فیاض احمد قدوسی نائب معتمد ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 24755230 پرربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

ذریعہ
پریس نوٹ

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.