یوروپ
ٹرینڈنگ

البانیہ کے ولی عہد اور شہزادی ایلیا نے 8 سال بعد اپنے راستے جدا کرلئے

۔ شاہی جوڑے نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ میں لکھا کہ باہمی رضامندی سے یہ رشتہ ختم کر رہے ہیں تاہم بیٹی شہزادی جیرالڈائن علیحدگی کے دوران ان کی ترجیح رہیں گی۔

ترانا: البانیہ کے ولی عہد شہزادہ لیکا اور شہزادی ایلیا نے شادی کے 8 سال بعد راستے جدا کرنے کا اعلان کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق البانیہ کے ولی عہد شہزادہ لیکا نے اداکارہ اور گلوکارہ ایلیا زرایا سے 2016 میں شاہی انداز سے شادی کی تھی اور دونوں کی ایک 3 سالہ بیٹی بھی ہے۔

متعلقہ خبریں
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
سری لنکا دورہ کیلئے پاکستان کی ٹسٹ ٹیم کا اعلان، شاہین آفریدی کی واپسی
بابر اعظم کی تنخواہ کوہلی سے 12 گناہ کم
ٹیم میں توازن کے باعث سرفرا ز کو منتخب نہیں کیاگیا:سریدھرن
ایشیاء کپ: ہند۔پاک ٹیمیں ایک ہی گروپ میں

تاہم جوڑے نے شادی ختم کرنے کے فیصلے کی وجہ سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔ شاہی جوڑے نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ میں لکھا کہ باہمی رضامندی سے یہ رشتہ ختم کر رہے ہیں تاہم بیٹی شہزادی جیرالڈائن علیحدگی کے دوران ان کی ترجیح رہیں گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بیٹی جیرالڈائن کی تعلیم، تربیت، پرورش، محفوظ زندگی سمیت روحانی اور جسمانی تندرستی کو یقینی بنانے کے لیے ان کی پوری توجہ مرکوز رہے گی۔

 بیان میں عوام اور میڈیا سے پرائیویسی کا خیال رکھنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ولی عہد شہزادہ لیکا اس معاملے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔ شاہی جوڑے نے طلاق سے متعلق قانونی کارروائی شروع کردی ہے جس میں کچھ عرصہ لگ سکتا ہے۔