یونیورسٹی آف حیدرآباد میں 52 تدریسی جائیدادوں پر بھرتی کیلئے نوٹیفکیشن جاری

سائنس، ہیومانیٹیز، اکنامکس، سوشل سائنسس، پرفارمنگ آرٹس، مینجمنٹ اسٹڈیز جیسے شعبہ جات میں ان جائیدادوں پر تقررات کئے جارہے ہیں۔ درخواست کے ادخال کی آخری تاریخ 31 ڈسمبر ہے۔

حیدرآباد: یونیورسٹی آف حیدرآباد نے پروفیسرس، اسوسی ایٹ پروفیسرس اور اسسٹنٹ پروفیسرس کی 52 بیاک لاگ جائیدادوں پر بھرتی کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل میدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔

سائنس، ہیومانیٹیز، اکنامکس، سوشل سائنسس، پرفارمنگ آرٹس، مینجمنٹ اسٹڈیز جیسے شعبہ جات میں ان جائیدادوں پر تقررات کئے جارہے ہیں۔ درخواست کے ادخال کی آخری تاریخ 31 ڈسمبر ہے۔

مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات:

پروفیسر: 16۔ اسوسی ایٹ پروفیسر:31۔ اسسٹنٹ پروفیسر:5۔

پے اسکیل:  پروفیسر:لیول 14؛ 1,44,200-2,18,200 روپے

اسوسی ایٹ پروفیسر:  لیول 13(اے)؛ 1,31,400-2,17,100 روپے

اسسٹنٹ پروفیسر: لیول10؛ 57,700-1,82,400 روپے

تعلیمی قابلیت: متعلقہ مضمون میں پی ایچ ڈی کامیاب ہوں۔

پروفیسرکیلئے 10سالہ تجربہ، اسوسی ایٹ پروفیسر کیلئے 8 سال اور اسسٹنٹ پروفیسر کیلئے تجربہ ضروری نہیں ہے۔

اسسٹنٹ پروفیسر کیلئے متعلقہ مضمون میں ماسٹرس ڈگری 55 فیصد نشانات سے کامیاب ہوں۔ اس کے ساتھ امیدوار یوجی سی یا سی ایس آئی آر کی جانب سے منعقدکردہ نیشنل ایلیجبلٹی ٹسٹ (نیٹ) کامیاب ہونا لازمی ہے۔

رجسٹریشن فیس: اوبی سی اور ٹرانسجینڈر کیلئے 1000 روپے، جسمانی معذورین کیلئے 500 روپے فیس مقررکی گئی جبکہ ایس سی، ایس ٹی امیدواروں کو فیس کی ادائیگی سے مستثنٰی رکھا گیا ہے۔

مزید تفصیلات یونیورسٹی کی سرکاری ویب سائٹ http://www.uohyd.ac.in پر دستیاب ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.