آرین خان کی ضمانت پر بہن سہانا نے پرانی تصویر پوسٹ کی

آرین کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے سہانا نے لکھا کہ ”میں تم سے محبت کرتی ہوں۔“ اس پوسٹ پر انہوں نے کمینٹ کے آپشن کو بند کردیا ہے۔

ممبئی: کروز ڈرگس کیس میں گرفتار اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو بمبئی ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد ان کی بہن سہانا خان نے سوشل میڈیا پر والد اور بھائی کے ساتھ بچپن کی تصویر مشترک کی۔

آرین کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے سہانا نے لکھا کہ ”میں تم سے محبت کرتی ہوں۔“ اس پوسٹ پر انہوں نے کمینٹ کے آپشن کو بند کردیا ہے۔ سہانا خان کے علاوہ فلمساز زویا اختر، اداکار سنجے کپور اور ان کی بیٹی شنایا کپور نے بھی آرین کی حمایت میں پوسٹ کیا۔

خان خاندان کے قریبی مانے جانے والے فلمساز کرن جوہر نے شاہ رخ کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کی۔اداکارہ روینہ ٹنڈن نے ٹوئٹ کیا ”سرپرست ہونے کے ناطے میں سمجھ سکتی ہوں کہ یہ دن کیسے گزرے ہوں گے۔ خدا انہیں طاقت دے۔ امید کرتی ہوں کہ یہ دیوالی خوشیوں سے بھری ہو گی۔“

آرین کو ضمانت ملنے پر سونم کپور، سورا بھاسکر، آر مادھون، فلمساز ہنسل مہتا اور راہول ڈھولکیا سمیت کئی فلمی ہستیوں نے شاہ رخ کے ساتھ اظہار یگانگت کیا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.