آنجہانی اداکار پونیت راجکمار کو پدماشری ایوارڈ کا مطالبہ

کنڑا فلمی دنیا کے درخشاں ستارہ سمجھے جانے والے پونیت جو سابق سدا بہار اداکار ڈاکٹر راجکمار کے پانچ بچوں میں سب سے چھوٹے تھے کا 29اکتوبر کو 46 سال کی عمر میں قلب پر حملہ سے دیہانت ہوا۔

بنگلورو: کنڑا فلم اداکارپونیت کمارجن کا حال ہی میں دیہانت ہوا کو بعدازمرگ ’پدماشری‘ ایوارڈ عطا کرنے کا مطالبہ زورپکڑتاجارہا ہے جبکہ کرناٹک کے دو وزراء نے چیف منسٹر بسواراج بومائی پر بھی زوردیاکہ وہ اس سلسلہ میں سفارش کریں۔

کنڑا فلمی دنیا کے درخشاں ستارہ سمجھے جانے والے پونیت جو سابق سدا بہار اداکار ڈاکٹر راجکمار کے پانچ بچوں میں سب سے چھوٹے تھے کا 29اکتوبر کو 46 سال کی عمر میں قلب پر حملہ سے دیہانت ہوا۔

وزیرزراعت بی سی پاٹل نے کہا کہ پونیت کمار کو ان کے کارناموں کے لئے زندگی میں ہی پدماشری ایوارڈ دیاجاناچاہئیے تھا لیکن بدقسمتی سے اب جبکہ وہ زندہ نہیں رہے انہیں یہ ایوارڈ بعدازمرگ دیاجاناچاہئیے۔

ان کے پرستار کی حیثیت سے وہ اس مطالبہ میں دیگر پرستاروں کے ساتھ ہیں۔ وہ چیف منسٹر پر زوردیتے ہیں کہ ایوارڈ بعدازمرگ کی سفارش کریں۔ وزیرسیاحت آنندسنگھ نے بھی ہاویری میں بیان دیاکہ پونیت راجکمار کی ایسی شخصیت تھی جو انسانیت کی خدمت کی ذہنیت رکھتی تھی۔ وہ عوام کی فلاح کی کئی مہم میں ان کے ساتھ شریک رہے۔ وہ بھی پدماشری ایوارڈ کے مطالبہ کی تائید کرتے ہیں۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.