کھیل

آسٹریلوی خاتون امپائر پہلی بار پاکستان میں فرائض انجام دیں گی

کلیر پولوساک کے ساتھ عبدالمقیت، عمران جاوید اور ناصر حسین جو پی سی بی ایلیٹ پینل آف امپائرز کا حصہ ہیں جو اس سیریز کے دوران آن فیلڈ امپائرز کے طورپر کام کریں گے۔

لاہور: آسٹریلیا کی کلیر  پولوساک کراچی میں پاکستان اور ویسٹ انڈین ویمنز ٹیموں کے درمیان سیریز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گی۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی کلیئر پولوساک کراچی میں ویمن سیریز میں امپائرنگ کریں گی۔

متعلقہ خبریں
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
بین اسٹوکس نے ایشز کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
نجم سیٹھی چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شپ کی دوڑ سے باہر
انوشکا نے ویراٹ کو گلے لگایا۔ تصویر وائرل
سری لنکا دورہ کیلئے پاکستان کی ٹسٹ ٹیم کا اعلان، شاہین آفریدی کی واپسی

 آسٹریلوی خاتون امپائر پہلی بار پاکستان میں فرائض انجام دیں گی۔ ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم 3 ونڈے  میاچس کھیلنے 14 اپریل کو کراچی پہنچے گی۔ یہ ونڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چمپئن شپ کا حصہ ہے۔ اس کے علاوہ 5 ٹی ٹوئنٹی مقابلے بھی دورے میں شامل ہیں۔

 یہ تمام 8 میاچس نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ کلیر پولوساک کے ساتھ عبدالمقیت، عمران جاوید اور ناصر حسین جو پی سی بی ایلیٹ پینل آف امپائرز کا حصہ ہیں جو اس سیریز کے دوران آن فیلڈ امپائرز کے طورپر کام کریں گے۔ پی سی بی ویمنز پینل آف امپائرز میں شامل سلیمہ امتیاز اور حمیرا فرح ونڈے سیریز کیلئے ریزرو امپائرز ہوں گی۔